لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک، سری لنکا ون ڈے سیریز کی ٹکٹس کی دستیابی سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ایک روزہ سیریز کی ٹکٹس منگل سے فروخت کےلیے دستیاب ہوں گی۔ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس پہلے 2 میچز کے لیے 200 روپے اور تیسرے میچ کے لیے300 روپے ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں، پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے میں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
Category: کھیل
-

تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور:تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو اپنے مقررہ وقت 8 بجے شروع ہوگا، میچ سے قبل گراؤنڈ میں ڈینگی سپرے بھی کیا گیا۔قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ دوسرا میچ ہمارے لیے اہم تھا،دوسرے ٹی 20 میں ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابرار احمد اور نسیم شاہ کو آرام کرایا گیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے قومی کرکٹر عثمان طارق ٹی 20 میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے تھی، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز ٹیم کے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19ویں اوور میں 139رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔اِسی طرح لاہور میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں کے ہرا کر سیریز1-1برابر کرلی تھی۔
-

قائداعظم ٹرافی : روحیل ، فہم کی سنچریاں ، دھانی ، حسنین کے 5،5 شکار فیصل آباد نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 309 رنز سکور کیے ،سیالکوٹ کے ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 385 رنز پشاور میں بہاولپور کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ،کراچی بلوز بھی دوسری اننگز میں110 رنز پر ڈھیر
اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن روحیل نذیر اور فہم الحق نے سنچریاں سکور کیں۔ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 122 رنز بنائے تھے ۔ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں فیصل آباد نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 309 رنز سکور کیے تھے ۔ فہم الحق 137 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 385 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاہنواز دھانی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ایبٹ آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 92 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ محمد حسنین نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ایبٹ آباد نے فالوآن کے بعد کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 37 رنز بنائے تھے ۔عمران خان سٹیڈیم پشاور میں بہاولپور کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کراچی بلوز بھی دوسری اننگز میں110 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔ بہاولپور نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے ۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 432 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سرمد بھٹی150 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ روحیل نذیر نے 101 رنز سکور کیے ۔ فاٹا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے تھے ۔ حنین شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
-

تعلیم اور کھیل نوجوان نسل کیلئے اہمیت کے حامل:شاہد آفریدی
لاہور:پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔ فائنل میچ یونس خان سٹیڈیم، میران شاہ میں منعقد کیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔خیبر پختونخواہ کی 16 ٹیموں نے کرکٹ لیگ میں حصہ لیا جس میں باجوڑ کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیم اور کھیل کی سرگرمیاں ہماری نوجوان نسل کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
-

دوسرا ٹی ٹوئنٹی :پاکستان کی فتح ،بابر اعظم کا ورلڈ ریکارڈ ہدف 14اوورز میں پورا،بابر سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
لاہور:تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی،سلمان مرزا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں 111 رنز کا ہدف پاکستان نے 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔صائم ایوب ناقابل شکست 71 رنز بنا کر نمایاں رہے ،صاحبزادہ فرحان نے 28 جبکہ بابر اعظم نے 11 رنز بنائے ، اس کیساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، وہ 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز سکور کرکے بھارت کے روہت شرما سے آگے نکل گئے ہیں۔روہت شرما نے 151 ٹی20 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے ،اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز سکور کئے ہیں۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4، سلمان مرزا نے 14رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
-

پی سی بی کا سیزن26۔2025 ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے سیزن 26 ۔ 2025 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دئیے گئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے ۔کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کر دیا گیا، کنٹریکٹس میں تین کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
-

حفیظ پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر برس پڑے
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایکس پر پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے والوں پر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ شاہین اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی 20 کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دینے سے دیگر فارمیٹس خود بہتر ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ناکام منصوبہ بندی اور غلط انتخاب ٹیم کے مسائل کی بڑی وجہ ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے مثبت ذہنی رویہ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اعتماد رکھنے والا کھلاڑی باصلاحیت کھلاڑی سے بہتر ثابت ہوتا ہے محمد حفیظ نے زور دیا کہ اگر ٹیم کے اندر مثبت اور پُراعتماد ماحول پیدا کیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور کھلاڑی دوبارہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
-

قائداعظم ٹرافی پانچواں رائونڈ،اذان،سرمد،افتخار کی سنچریاں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 164رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،محمد عباس نے 32رنز دے کر5وکٹیں لیں ٹیبل پر سرفہرست پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 320 رنز بناکر آؤٹ،افتخار احمد نے 131 رنز کی اننگز کھیلی
اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن اذان اویس ، سرمد بھٹی اور افتخار احمد نے سنچریاں سکور کیں ۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عرفات منہاس نے 45 رنز بنائے ۔محمد عباس نے اپنی شاندار بولنگ کو جاری رکھتے ہوئے 32 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 51 ویں مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 121 رنز بنائے تھے ۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پشاور کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 320 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔افتخار احمد نے 131 رنز بنائے ۔ محمد حارث نے 88 رنز سکور کیے ۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 322 رنز بنائے تھے ۔اذان اویس نے 123 رنز سکور کیے ۔ عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کراچی بلوز بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عزب نے 70رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔بہاولپور نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 55 رنز بنائے تھے ۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم ایبٹ آباد میں اسلام آباد نے فاٹا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے ۔سرمد بھٹی 107 اور روحیل نذیر96 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔
-

علی ترین کیطرح سپر لیگ کو بدنام نہیں کرسکتا:سلمان نصیر
کراچی:پاکستان سپر لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ وہ علی ترین کی طرح پی ایس ایل کو بدنام نہیں کرسکتا، ان سے جو بات ہوگی بند کمرے میں ہوگی ۔فیملی میں معاملات خراب ہوں تو بند کمرے میں ہی معاملات طے ہوتے ہیں۔نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کی موجودہ 6 فرنچائزز کی ازسرِ نو قیمت کا تعین مکمل ہونے کے قریب ہے ، جس کے بعد موجودہ ٹیم مالکان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ نئی قیمت کے مطابق اپنی ملکیت برقرار رکھیں یا دستبردار ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد آڈیٹرز اس ہفتے حتمی ویلیوایشن رپورٹ جمع کرائیں گے ۔پاکستان سپر لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ وہ علی ترین کی طرح پی ایس ایل کو بدنام نہیں کرسکتا، ان سے جو بات ہوگی بند کمرے میں ہوگی ۔فیملی میں معاملات خراب ہوں تو بند کمرے میں ہی معاملات طے ہوتے ہیں۔نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کی موجودہ 6 فرنچائزز کی ازسرِ نو قیمت کا تعین مکمل ہونے کے قریب ہے ، جس کے بعد موجودہ ٹیم مالکان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ نئی قیمت کے مطابق اپنی ملکیت برقرار رکھیں یا دستبردار ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد آڈیٹرز اس ہفتے حتمی ویلیوایشن رپورٹ جمع کرائیں گے ۔
-

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک سٹریٹیجی یہی رہے گی:سلمان آغا
لاہور:پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہاہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک سٹریٹیجی یہی رہے گی،میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہاکہ ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے ۔غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے ، غلطیوں پربات ضرور کی جاتی ہے ،کیونکہ غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے ۔سلمان علی آغا نے کہا کہ جس گراؤنڈ پربھی جاتے ہیں، اس کے اعداد وشمار دیکھتے ہیں، گراؤنڈ کے اوسط سکور سے زیادہ رنز کرنیکی کوشش کرتے ہیں، میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میری پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے ، ٹی ٹونٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔
