Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 27 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلاجائیگا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلاجائیگا

    لاہور :پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکادوسرا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو55رنزسے شکست دیکرسیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکادوسرا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو55رنزسے شکست دیکرسیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

  • قومی ٹیم میں وکٹ کیپرز نہیں، سٹاپرز آ گئے ہیں:راشد لطیف کا شکوہ

    قومی ٹیم میں وکٹ کیپرز نہیں، سٹاپرز آ گئے ہیں:راشد لطیف کا شکوہ

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے پاکستان میں وکٹ کیپرز کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کرتے ہوئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستان کرکٹ کا المیہ ہے کہ وکٹ کیپرز کی جگہ اب سٹاپر آنا شروع ہو گئے ہیں جو بیک وقت اچھی وکٹ کیپنگ نہیں کر پا رہے ہیں ۔ سرفراز اور رضوان کے بعد جتنے بھی وکٹ کیپرز آزمائے گئے یا آزمائے جا رہے ہیں وہ سب بیٹسمین ہیں اور ان کے ہاتھوں میں دستانے پہنا دیئے جاتے ہیں ۔ وکٹ کیپنگ کرنے کی وجہ سے ان کا کوئی مستقل بیٹنگ کا نمبر نہیں ہوتا وہ ڈومیسٹک میں اوپن یا ون ڈاؤن بیٹنگ کرتے ہیں لیکن پاکستان ٹیم میں ان کا نمبر نیچے ہوتا ہے ۔ جب وہ پہلی اننگز میں وکٹ کیپنگ کر چکے ہوتے ہیں تو ان کو بہت انتظار کرنا پڑتا ہے اپنے سات نمبر پر بیٹنگ کرنے کا ۔

  • محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکارکردیا   مطالبات منظور ی کاامکان نہیں:ذرائع ،وکٹ کیپر بیٹر کی بگ بیش میں شرکت کی تصدیق

    محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکارکردیا مطالبات منظور ی کاامکان نہیں:ذرائع ،وکٹ کیپر بیٹر کی بگ بیش میں شرکت کی تصدیق

    لاہور:قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے میں نئی صورتحال سامنے آگئی ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے ، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے ۔ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا، محمد رضوان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر د یئے ، محمد رضوان نے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے اور رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے ،دوسری طرف محمد رضوان نے بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی اور بگ بیش لیگ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ہمیشہ چیلنجز کو پسند کرتا ہوں، میں نے آسٹریلیا والوں کی کرکٹ دیکھی ہے ، یہ بہت چیلنجنگ کھلاڑی ہیں، مجھے ان کے کھیلنے کا انداز پسند ہے ۔

  • پہلا ٹی 20 : پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست   195 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم 18.1 اوور میں 139 پرآؤٹ،صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے ،جارج لنڈے مین آف دی میچ

    پہلا ٹی 20 : پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست 195 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم 18.1 اوور میں 139 پرآؤٹ،صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے ،جارج لنڈے مین آف دی میچ

    راولپنڈی:ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی،راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میںجنوبی افریقہ کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18.1 اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ محمد نواز 36، صاحبزادہ فرحان 24، عثمان خان 12، نسیم شاہ 9، شاہین شاہ آفریدی 4، حسن نواز 3، کپتان سلمان آغا 2، فہیم اشرف 1 اور کم بیک کرنے والے بابر اعظم 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش نے 4 جبکہ جورج لنڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 194 رنز بنائے ۔ریزا ہینڈرکس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔22گیندوں پر3 6رنزبنانے اور31رنزد یکر 3وکٹیں لینے والے جارج لنڈے مین آف دی میچ قرارپائے ۔واضح رہے کہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کیلئے پاکستانی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں گلابی رنگ والی خصوصی کٹ پہنی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اترے ۔

  • پاکستان سے سیریز، سری لنکا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی    ٹیم لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی:ذرائع

    پاکستان سے سیریز، سری لنکا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی ٹیم لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی:ذرائع

    لاہور:سری لنکا وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم معمول کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔سری لنکا کی ریکی ٹیم کو میچز کے وینیوز پر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ٹرائی سیریز کے میچز جبکہ راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کھیلنا ہے ۔ ٹرائی سیریز ٹی ٹو نٹی ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم زمبابوے ہے ۔

  • بریسٹ کینسر آگاہی مہم ، قومی ٹیم کی پنک جرسی متعارف

    بریسٹ کینسر آگاہی مہم ، قومی ٹیم کی پنک جرسی متعارف

    اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آج راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے ۔پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد سید نے کہاکہ ہم کرکٹ کی مقبولیت کو معاشرتی آگاہی کیلئے استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، بروقت تشخیص بے شمار جانیں بچا سکتی ہے ۔میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس پر بھی پنک برانڈنگ ہوگی جبکہ میدان کے اطراف اس حوالے سے آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کو شامل کیا ہے ۔ اس سے قبل “پنک ڈے ” ایونٹس صرف پی ایس ایل کے دوران منعقد کیے جاتے تھے ۔

  • پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹی 20آج، کپتان جیت کیلئے پر عزم   میچ رات 8بجے شروع ، بابر کی شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا:سلمان علی آغا،ہمارے پاس باصلاحیت بیٹرز اور بالرز موجود :ڈونوون فریرا

    پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹی 20آج، کپتان جیت کیلئے پر عزم میچ رات 8بجے شروع ، بابر کی شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا:سلمان علی آغا،ہمارے پاس باصلاحیت بیٹرز اور بالرز موجود :ڈونوون فریرا

    راولپنڈی:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچزپرمشتمل ٹی 20 سیریز آج سے شروع ہو گی ،دونوں ٹیمیں آج رات 8بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں پنجہ آزماہونگی ،دونوں کپتان جیت کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں ،قومی کپتان سلمان علی آغانے پنڈی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے ،غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک سٹریٹجی یہی رہے گی،بابراعظم کے پاس سو سے زیادہ میچز کا تجربہ ہے ،بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں، شمولیت پر ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ غلطیوں پر بات ضرور کی جاتی ہے ، کیونکہ غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے ،جس بھی گراؤنڈ میں جائیں اس کے اسٹیٹس دیکھتے ہیں،گراؤنڈ کے اوسط سکور سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتے ہیں،میری انفرادی پرفارمینس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں،میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی،ہیڈکوچ مائیک ہیسن مجھے پیغام نہیں بھیجتے ،میں خود گراؤنڈ میں فیصلہ کرتاہوں۔ٹی ٹونٹی میں ضرورت پڑی تو باؤلنگ ضرور کروں گا، باؤلنگ میں بہتری کرنے کی ضرورت ہے ،بیٹرز کو سٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہے ،عبدالصمد، حسن نواز، محمد نواز پاورہٹنگ کیلئے استعمال ہونگے ، قومی ٹیم پنک ڈے منانے کیلئے پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہونے جارہا ہے ۔ادھر جنوبی افریقہ کپتان ڈونوون فریرا نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہے کیونکہ ورلڈکپ قریب ہے ،ٹی ٹونٹی میں حال ہی میں ساؤتھ افریقہ نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے ، ہمارے پاس باصلاحیت بیٹرز اور بالرز موجود ہیں۔ پہلی ایک دو گیندوں کے بعد معلوم ہوگا کہ ٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے ؟جو بھی میچ کھیلیں گے جیتنے کے لیے کھیلیں گے ،پہلا ٹی ٹونٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملے گی۔دریں اثنا سیریز کے اگلے دو میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 24 ٹی ٹونٹی کھیلے جاچکے ہیں اور دونوں ٹیموں نے بارہ بارہ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

  • محمد رضوان نے بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی

    محمد رضوان نے بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی۔بگ بیش لیگ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ میں ہمیشہ چیلنجز کو پسند کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا والوں کی کرکٹ دیکھی ہے، یہ بہت چیلنجنگ کھلاڑی ہیں، مجھے ان کے کھیلنے کا انداز پسند ہے۔محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی یہ نہیں دیکھتے کہ دنیا کیا کر رہی ہے، میں انہیں جانتا ہوں کہ یہ جو فیصلہ کرلیں وہ کر گزرتے ہیں۔

  • پیٹ کمنز انجری کے باعث ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر

    پیٹ کمنز انجری کے باعث ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر

    کراچی: سٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔پیٹ کمنز کی جگہ ابتدائی میچ میں اسٹیون اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کمنز اس ہفتے بولنگ شروع کریں گے اور ان کی برسبین ٹیسٹ میں واپسی کی امید ہے۔کمنز کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ ٹیم میں شامل ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

  • وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر،نسیم کی واپسی    فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

    وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر،نسیم کی واپسی فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریزز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا جس کے مطابق سلمان علی آغا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے لیے 15رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ، ٹی ٹونٹی میں بابراعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی واپسی ہوگئی۔عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ محمد حارث اور خوشدل شاہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے ، اسی طرح فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان،صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان،اور عثمان طارق شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان ،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا شامل ہیں۔