Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکنالوجی – Page 6 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: ٹیکنالوجی

  • ایسا انوکھا روبوٹ جو جرائم کو روکنے کا کام کرے گا

    ایسا انوکھا روبوٹ جو جرائم کو روکنے کا کام کرے گا

    چین میں ایسا انوکھا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو گلیوں میں گشت کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کا کام کرے گاجی ہاں واقعی روبوٹس تیار کرنے والی ایک کمپنی لوگن ٹیکنالوجی نے آر ٹی جی نامی روبوٹ تیار کیا ہےکمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجیکل پیشرفت ہے کیونکہ یہ روبوٹ خطرناک ماحول اور حالات میں انسانوں کی معاونت کرسکتا ہے بلکہ ان کا متبادل بھی ثابت ہوسکتا ہےخشکی اور پانی دونوں جگہوں پر کام کی صلاحیت رکھنے والا یہ روبوٹ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے جبکہ 4 ٹن وزن کا دھچکا بھی برداشت کرسکتا ہے ویسے تو یہ پانی، پتھریلی سطح اور کیچڑ میں بھی کام کرسکتا ہے مگر اس کا منفرد استعمال شہروں میں ممکن ہوگا، جہاں یہ مجرموں کو شناخت کرکے انہیں جرائم سے روک سکے گا اس مقصد کے لیے روبوٹ کو جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سافٹ وئیر سے لیس کیا گیا ہے چین میں کچھ مقامات پر یہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ گشت کرتا بھی نظر آیا ہےکمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ نہ صرف مجرموں کا تعاقب کرسکتا ہے بلکہ جرائم کو ہونے سے بھی روک سکتا ہے کمپنی کے مطابق یہ کافی بلندی سے نیچے گر کر دھچکا برداشت کرسکتا ہے اور یہ مستقبل میں جرائم روکنے والا جنگجو ثابت ہوگا

  • مریم نواز کا پنجاب میں کینسر کے علاج کیلئے چین سے جدید ترین مشینری لانے کا فیصلہ

    مریم نواز کا پنجاب میں کینسر کے علاج کیلئے چین سے جدید ترین مشینری لانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کیلئے چینی کمپنی کیساتھ معاہدہ کرلیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے موقع پر چینی کمپنی ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ کینسر کے جدید طریقہ علاج Hygea اور اس کی مشینری کو پنجاب لانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے، مشینری آنے سے سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لوفولیانگ سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہائی جیامیڈیکل ٹیکنالوجی کے حکام نے نواز شریف کینسر اسپتال کیلئے پروفیشنل معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد نواز شریف کینسر اسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج سے کینسر کے مریضوں کا علاج ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے آئی فورس ٹیک کے بانی سی ای او اور چینی کمپنی کے چیئرمین زی ہونگ شنگ سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں فضائی آلودگی کی روک تھام پر بھی گفتگو کی گئی اس موقع پر محکمہ زراعت پنجاب اور چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائے گی وزیراعلیٰ پنجاب نے شی جی تان اسپتال اوربیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن، میٹرو بس پاک چین دوستی کا ثبوت ہے۔ لاہور، ملتان، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سسٹم کیلئے تعاون ناقابل فراموش ہے، لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک بڑھائیں گے

  • انوکھی واشنگ مشین جو کپڑوں کی بجائے انسانوں کو دھونے کا کام کرتی ہے

    انوکھی واشنگ مشین جو کپڑوں کی بجائے انسانوں کو دھونے کا کام کرتی ہے

    ویسے تو واشنگ مشین کا استعمال کپڑے دھونے کے لیے ہوتا ہے مگر جاپان میں ایک ایسی انوکھی واشنگ مشین تیار کی گئی ہے جو کپڑوں کی بجائے انسانوں کو دھونے کا کام کرتی ہے جی ہاں واقعی جاپان میں ہیومین واشنگ مشین تیار کی گئی ہے جسے مستقبل کی ڈیوائس قرار دیا گیا ہے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ واشنگ مشین پہلے انسانی جسم کا تجزیہ کرتی ہے پھر اس کے بعد ‘واش اینڈ ڈرائی’ کا عمل شروع کرتی ہے جاپانی کمپنی سائنس کو (Science Co) نے اس عجیب مشین کو تیار کیا ہے اور اس کے مطابق یہ کسی واشنگ مشین کی طرح کام کرکے ایک فرد کو 15 منٹ میں صاف ستھرا کر دیتی ہے دیکھنے میں یہ کسی لڑاکا طیارے کے کاک پٹ کی طرح نظر آتی ہے جسے جلد اوساکا کنسائی ایکسپو میں رکھا جائے گا جہاں ایک ہزار افراد اسے استعمال کرنے کا تجربہ کرسکیں گے کمپنی کے مطابق ایکسپو کے بعد اس مشین کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کی جائے گی جب کوئی فرد اس کے پلاسٹک پوڈ میں داخل ہو جاتا ہے تو اس کا 50 فیصد حصہ گرم پانی سے بھر جاتا ہے اس کے بعد تیز رفتاری سے پانی کی دھاریں خارج ہوتی ہیں جن میں چھوٹے ائیر ببلز ہوتے ہیں جب یہ ببلز یا بلبلے پھٹتے ہیں تو ایسا طاقتور دباؤ پیدا کرتے ہیں جس سے جِلد میں موجود گرد و غبار کو ہٹانا ممکن ہو جاتا ہےمگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہیومین واشنگ مشین صرف جسم کی ہی صفائی نہیں کرتی بلکہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ‘ذہن کو بھی صاف’ کرتی ہے جب یہ مشین کسی فرد کی صفائی کر رہی ہوتی ہے تو پلاسٹک پوڈ میں موجود کرسی میں نصب الیکٹروڈز اپنی تفصیلات جمع کرکے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نہانے کا عمل مناسب درجہ حرارت پر ہو

  • انٹرنیٹ کی سستی کے باعث رپورٹیں تاخیر سے ملنے پر مریضوں کو مشکلات درپیش

    انٹرنیٹ کی سستی کے باعث رپورٹیں تاخیر سے ملنے پر مریضوں کو مشکلات درپیش

    ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی انٹرنیٹ سروس کی رفتار سست روی کا شکار ہونے کے باعث اسپتالوں میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض تاخیر سے رپورٹس ملنے پر مشکلات سے دوچار ہوگئے انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث مریضوں کو تاخیر سے رپورٹس مل رہی ہیں جبکہ کئی مریض ڈاکٹروں کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹس آن لائن بھی شیئر نہیں کر پا رہے لیڈی ریڈنگ اسپتال ترجمان محمد عاصم کا کہنا تھا کہ صوبے کے تینوں تدریسی اسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر ایمرجنسی میں ہزاروں مریض لائے جاتے ہیں، جہاں مریضوں کا ڈیٹا اور مختلف بیماریوں کی تشخیص کا اندراج آن لائن کیا جاتا ہے، جس سے اسپتال انتظامیہ کے امور بھی متاثر ہو رہے ہیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وی پی این کے ذریعے مختلف ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر بھی روز مرہ امور نمٹانے میں مشکلات درپیش ہیں انٹرنیٹ رفتار کی سست روی کے مسئلہ پر مختلف بیماریوں کی تشیخص کیلئے رپورٹس میں تاخیر پر ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کو ہی مشکلات پیش آ رہی ہیں، طبی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے دوسری جانب ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری نہ صرف کاروباری اور طالب علم بلکہ سب ہی پریشان ہیں فری لانسرز کا کہنا ہے کہ ہیں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے انہیں اسائمنٹ وقت پر دینے میں مسائل کا سامنا ہے، وقت پر اسائنمنٹ نہ دینے سے کئی فری لانسرز کی پروفائل بھی بند ہوچکی ہیں ڈیجیٹل مارکیٹ کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ انٹرنیٹ کے مسائل حل نہ ہوئے تو فری لانسرز کے کلائنٹ بنگلادیش، بھارت یا کسی دوسرے ملک منتقل ہوجائیں گے

  • پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے عمران خان کیلئے مشکلات بڑھادیں، پارٹی رہنما بھی پریشان

    پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے عمران خان کیلئے مشکلات بڑھادیں، پارٹی رہنما بھی پریشان

    عمران خان اگر اپنے سوشل میڈیا اور بیرون ملک بیٹھے حامیوں کے ایک مخصوص گروہ کو فوج مخالف پروپیگنڈے اور سیاست میں نفرت کو بڑھانے کے عمل سے سختی سے نہیں روکتے تو اُن کے مسائل کم ہونے والے نہیں تحریک انصاف کا کوئی دوسرا رہنما یہ کام نہیں کر سکتا۔ بہت سے پارٹی رہنما سمجھتے ہیں کہ یہ سب غلط ہو رہا ہے، اس سے عمران خان اور پارٹی دونوں کو نقصان ہو رہا ہے، اُن کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں لیکن ہر کوئی ڈرتا ہے کہ اگر وہ کوئی ایسی بات کرتے ہیں تو تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اور باہر بیٹھے حامی جن میں یوٹیوبرز اور کچھ پارٹی لیڈرز بھی شامل ہیں وہ اُن کے پیچھے پڑ جائیں گے اور اُن کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی پارٹی رہنما جانتے ہیں کہ اگر عمران خان اس سلسلے میں اپنے سوشل میڈیا اور اوورسیز ورکرز اور فالورز کو واضح انداز میں روکتے ہیں تو اس سے بڑی بہتری کا رستہ نکل سکتا اور یہ بہتری عمران خان اور پارٹی دونوں کے فائدے میں ہو گی، پر ایسا ہو نہیں رہا، عمران خان سے کون یہ بات کرے؟اُن کو کون سمجھائے؟ یہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ باہر بیٹھے لوگ جو آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا سوشل میڈیا جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اُس نے ایسے پارٹی رہنماوں کیلئے یہ ناممکن بنا دیا کہ وہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں یہاں تو یہ حال ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین، سیکریٹری جنرل اور دوسرے اہم ذمہ داران کا تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا پر کوئی کنٹرول نہیں۔ یہ رہنما تو اس پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں کہ نجانے پارٹی کا آفیشل سوشل میڈیا حتیٰ کہ عمران خان کے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر کیا پوسٹ لگا دے؟تحریک انصاف کا وہ سوشل میڈیا جس کو عمران خان اپنی طاقت سمجھتے تھے وہ دوسروں کے ساتھ ساتھ خود اُن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ اگرپارٹی کے سوشل میڈیا پر کوئی جھوٹا پروپیگنڈابھی چلا دیا گیا کسی پارٹی رہنما کی جرات نہیں کہ وہ حقیقت بھی بیان کرسکے۔ گویا یا تو خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے یا پھر اس انداز میں بات کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پیچھے نہ پڑ جائے۔ تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی رہنماوں کیلئےاب سب سے بڑا خطرہ پارٹی کا اپنا سوشل میڈیا اور ایسے جذباتی ورکرز بن چکے ہیں جن کی مرضی کے خلاف اگر کوئی بات کر دی جائے تو بات کرنے والے کو غدار قرار دیا جاتا ہے، اُس کی ٹرولنگ ہوتی ہے بلکہ اُن کو ہراساں کیا جا سکتا ہے۔ اس رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا خوف اب اندرونی ہےیہ وہ خوف ہے، یہ وہ ڈر ہے جس نے تحریک انصاف کو سیاستدانوں سے بات چیت کرنے سے روک رکھا ہے، یہ وہ ڈر اور خوف ہے جس کی وجہ سے پارٹی رہنما چاہتے ہوئے بھی اپنے نام کے ساتھ میڈیا کے سامنے اپنے سوشل میڈیا اور بیرون ملک بیٹھے حامیوں کے ایک گروہ کے فوج مخالف پرپیگنڈے کے خلاف بات نہیں کرتے۔ اس خوف اور ڈر سے پارٹی رہنماوں کو صرف اور صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں لیکن وہ ابھی تک ایسا نہیں کر رہے اور جس سے سب سے زیادہ نقصان خود اُن کا اپنا ہی ہو رہا ہے

  • دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے نام

    دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے نام

    روزانہ کروڑوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ائیر پورٹ پر وقت گزارنے کا تجربہ بھی ہوتا ہےکچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں مگر دنیا کا سب سے خوبصورت ائیرپورٹ کونسا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے؟Prix Versailles کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز میں دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جس میں ایک مسلم ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا
    دنیا بھر کے 400 سے زائد ائیرپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو دنیا کا خوبصورت ترین فضائی اڈہ قرار دیا گیاان ایوارڈز میں مسافروں کے سفر کے تجربے اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی تھی ابوظبی ائیرپورٹ کی ایکس جیسی ساخت اسے منفرد بناتی ہے اور ٹرمینل کا ہر حصہ متحدہ عرب امارات کی قدرتی خوبصورتی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہےاسلامی طرز تعمیر کو مقامی ثقافت کے رنگوں سے ملا کر اس ائیرپورٹ کی تعمیر کی گئی دوسرے نمبر پر میکسیکو کے شہر Zumpango میں واقع Felipe Ángeles انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو خوبصورت ترین قرار دیا گیا ہےسنگاپور کے چانگی ائیرپورٹ کا ٹرمینل ٹو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہابینکاک کے Suvarnabhumi ائیرپورٹ کے حصے میں چوتھا جبکہ بوسٹن کے لوگن انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حصے میں 5 واں نمبر آیا

  • محکمہ موسمیات کی آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونےکی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونےکی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملتان، لودھراں اور خوشاب میں بارش جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گرد و نواح کے علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہےادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیے، ژالہ باری سے سولر پلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں

  • تاجک سفیر کی وزیر مملکت فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا، مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیال

    تاجک سفیر کی وزیر مملکت فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا، مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیال

    پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طور اور مشن کے نائب سربراہ سعید جان شفیع ییف نے وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اِن شعبوں میں موجود مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیالات کیا گیاملاقات میں کاروبار اور ثقافتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔ فریقین نے ان شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیاملاقات کے موقع پر فہد ہارون نے عوامی مباحثے کو تشکیل دینے میں ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فیک نیوز جیسے ڈیجیٹل مسائل کا مقابلہ کرنے اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا

  • کراچی سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ بدستور متاثر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس چلانے میں مشکلات

    کراچی سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ بدستور متاثر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس چلانے میں مشکلات

    کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے صارفین کے لیے واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہو گیا ہےوائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس، صارفین کے لیے کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بننے لگا ہے، گھروں سے کام کرنے والے ہوں یا فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے وابستہ افراد ہوں یا آن لائن کلاسز لینے والے طالب علم انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سب ہی شدید پریشان ہیں پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بھی انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، شہرکے مختلف علاقوں میں خصوصاً واٹس ایپ میسیجنگ میں شدید دشواری کا سامنا ہے
    صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں آڈیو، ویڈیو، تصاویر کی ترسیل میں حد سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، صدر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گلستان جوہر کے مختلف علاقے متاثر ہیں، بعض علاقوں میں وائی فائی سروس بھی کام نہیں کر رہی پاکستان میں انٹرنیٹ کی انتہائی خراب صورتحال پر آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہےآئی ٹی ماہرین کے مطابق پاکستان کا عمومی طور پر ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، ٹیلی کام سیکٹر کا 60 سے 70 فیصد یومیہ منافع 3 جی اور 4 جی نیٹ ورک سے جڑا ہے لیکن انٹرنیٹ مسائل کے باعث ٹیلی کام سیکٹر سمیت متعدد شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں

  • وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن کا آخری روز ، کریک ڈاؤن ہوگا یا توسیع؟ فیصلہ آج متوقع

    وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن کا آخری روز ، کریک ڈاؤن ہوگا یا توسیع؟ فیصلہ آج متوقع

    اسلام آباد- غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے اور اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں پی ٹی اے کےذرائع کے مطابق قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کیلئے وی پی این رجسٹریشن ضروری ہے اور پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں تاہم رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی
    ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگراسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رکھا ہے کیونکہ رجسٹرڈ وی پی اینزکے ذریعے سائبر سکیورٹی کوبہتربنایا جا سکتا ہےذرائع کا مزید بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع نہ ہونے پرغیررجسٹرڈ وی پی اینزکے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائےگا