بابراعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے …
(سنگ میل نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے ایک ساتھ دو ریکارڈ بنائے ہیں ،
پہلا ریکارڈ انہوں نے 4ہزار رنز مکمل کر کے بنایا جبکہ دوسرا ریکارڈ یہ ہے
کہ بابائے کرکٹ انگلینڈ ٹیم کیخلاف وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ،
بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔
بابر سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے،
بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا،
بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بھی بن چکے ہیں ،
بابر اعظم نے اپنی اننگ کے دوران 639 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔