پاکستانی خاندان نے شادی اور 7 بچوں کی پیدائش ایک ہی دن ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے 3 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے دنیا کے ہر خاندان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے خاندان کا نام عالمی سطح پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنے مگر لاڑکانہ کے ایک خاندان نے ایک نہیں3 عالمی ریکارڈ قائم کرکے انوکھی مثال قائم کر دی ہے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ٹیچر امیر آزاد منگی کی پیدائش، شادی ، اہلیہ کی پیدائش اور 7 بچوں کی پیدائش سمیت سب یکم اگست کو ہوئی، اب سالگرہ بھی سب گھر والے ایک ہی کیک پر مناتے ہیں امیر آزاد منگی کو شکوہ ہے کہ 3عالمی ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود حکومتی سطح پر ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی
Load/Hide Comments