گورنر ہائوس کراچی میں پہلی گورنرز سمٹ کا انعقاد

کراچی(بیورو رپورٹ)پہلی گورنرز سمٹ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی میزبانی میں منعقد کی گئی۔ اس سمٹ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شرکت کی۔کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہم سب مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ہمارا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری کانفرنس پنجاب میں منعقد کی جائے گی اور اس کے بعد اس کانفرنس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں