پہلگام واقعہ کی حقیقت کیا؟وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پانامہ کے ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں پہلگام واقعہ کی حقیقت کے بارے میں آگاہ کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پانامہ کے ہم منصب کو پاکستان کے خلاف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں بھارتی اشتعال انگیز پراپیگنڈے اور غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ٹیلیفونک رابطے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ کو بتایا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے دستبردار ہونا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانامہ کے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں