ڈرامے میں منفی کردار کی وجہ سے لوگ سوشل میڈیا پر گالیاں اور بد دعا دیتے ہیں

پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر منفی کردار کی وجہ سے گالیاں اور بد دعا دیتے ہیں اریج چوہدری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں منفی کردار کے حوالے سے بات کی اداکارہ نے کہا کہ ‘میری اپنی شخصیت بہت مثبت ہے، حقیقی زندگی میں جن چیزوں کے خلاف ہوں، منفی کردار میں وہ سب سے زیادہ ہیں، اس لیے منفی کردار کو سمجھنا اور اس پر کام کرنا میرے لیے مشکل ہے’اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ختم ہونے والے مشہور ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ‘ڈرامے میں ایک میاں بیوی ہیں اور میں انہیں الگ کررہی ہوں، تو میں سوچتی تھی کہ میں کیا کر رہی ہوں اور یہ میرے لیے ایک چیلنج تھا، جس کا میں نے بہت مختلف تجربہ کیا ہے’ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ‘جب تک لوگ مجھ سے نہیں ملے ہوتے تب تک وہ مجھے سوشل میڈیا پر منفی کردار کی وجہ سے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور بد دعا دیتے ہیں، پھر مجھ سے ملنے کے بعد لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوجاتا ہے، وہ مجھے بولتے ہیں آپ بری لگتی نہیں ہیں’واضح رہے کہ اداکارہ اریج چوہدری نے کبھی میں کبھی تم، وہ پاگل سی، ترک وفا، ڈھائی چال، جنٹلمین جیسے ہٹ ڈراموں میں کردار ادا کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں