خود کو پیدائشی مسلمان نہیں کہتا، شعوری مسلمان ہوں: حمزہ علی عباسی

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہےکہ وہ خود کو پیدائشی مسلمان نہیں کہتے بلکہ وہ ایک شعوری مسلمان ہیں اداکار حمزہ علی عباسی نے کچھ سال قبل شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ عرصہ وقفہ لینے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں واپسی کی
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں خود کو پیدائشی مسلمان نہیں کہتا بلکہ شعوری مسلمان ہوں، دین کے بارے میں جو میں خود سیکھتا ہوں وہ دوستوں کی ساتھ شیئر کرتا ہوں انہوں نے اپنے مذہبی سفر کے بارے میں بتایا کہ کسی بڑے واقعے کے بعد میں اسلام کی طرف نہیں آیا بلکہ ہمیشہ اپنے آس پاس کی ہر چیز پر سوال کرتا تھا اور وہ جاننا چاہتا تھا کہ دنیا کیسے کام کررہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں