تاجک سفیر کی وزیر مملکت فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا، مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیال

پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف طور اور مشن کے نائب سربراہ سعید جان شفیع ییف نے وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اِن شعبوں میں موجود مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیالات کیا گیاملاقات میں کاروبار اور ثقافتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔ فریقین نے ان شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیاملاقات کے موقع پر فہد ہارون نے عوامی مباحثے کو تشکیل دینے میں ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فیک نیوز جیسے ڈیجیٹل مسائل کا مقابلہ کرنے اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں