اسلام آباد: بلوچستان کے ایگریکلچر گریجویٹس پر مشتمل وفد چین روانگی سے قبل اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ طلباء کراچی سے اسلام آباد پہنچے ہیں اور ان کی آج رات چین روانگی متوقع ہے۔وفد میں لسبیلہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان گریجویٹس شامل ہیں، جو چین میں جدید زرعی اور لائیوسٹاک سے متعلق تربیت حاصل کریں گے۔اسلام آباد آمد کے موقع پر طلباء کی وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی، جس میں جام کمال خان نے نوجوانوں کے جذبے اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جام کمال خان نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے لیس کرنے اور ملک کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔
Category: کاروبار
-

فچ ریٹنگز کے اقدامات سے ملکی معیشت میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا، وزیرخزانہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے اور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ ریٹنگز نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت کے بعد ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، صنعتی ترقی اور اضافی مالی وسائل دستیاب ہوں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے گی، آنے والے وقتوں میں ملکی معیشت میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آگے چل کر عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔
-

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ بہتر کردی
نیویارک: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مستحکم قراردیدی،ریٹنگ ٹرپل سی پازیٹو سے بی نیگٹو کردی گئی۔فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے میں کمی آئی ہے،ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی معاشی صورتحال بہترہونے کامظہر ہے،پاکستان اسٹرکچرل اصلاحات پر عمل کررہا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا ٹرپل سی پلس سے بی مائنس پر آنا خوش آئند ہے،پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری اقوام عالم کا پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔ملکی معیشت میں مزید بہتری کیلئے حکومت انتھک محنت کر رہی ہے۔
-

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی، پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل (کیرسین آئل) کی قیمت میں 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 21 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔یہ ممکنہ کمی ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف کی نمائندگی کرتی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 254.63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی۔ اس سے پہلے 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔
-

کراچی، پاکستان کی اقتصادی پرواز میں شریک پائلٹ بن گیا!احسن اقبال
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے “اُڑان پاکستان” کی معاون قیادت کراچی کے صنعتکاروں اور تاجروں کے حوالے کر دی۔ یہ تاریخی اقدام پاکستان کو 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اُڑان پاکستان کو ایک انقلابی اقتصادی لائحۂ عمل قرار دیا جو معیشت کو کم ویلیو برآمدات سے ہائی ویلیو برآمدات کی طرف، بکھری کاوشوں سے مربوط اصلاحات کی طرف، اور ردعمل پر مبنی طرزِ حکمرانی سے پیشگی منصوبہ بندی کی طرف لے جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات مطلوبہ معیار پر پوری نہیں اُتر رہیں۔ انہوں نے پیداوار، معیار اور تنوع میں فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پروڈکٹیویٹی اینڈ کوالٹی انیشی ایٹو (NPQI) کا آغاز، جس کے تحت فیکٹری سطح پر تشخیص، SME کی ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور قومی سطح پر سرٹیفکیشن و میٹرو لوجی سسٹمز متعارف کرائے جائیں گے۔ KCCI کے اشتراک سے کراچی ایکسپورٹ کمپلائنس اینڈ انوویشن سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ برآمدکنندگان کو یورپی یونین گرین ڈیل، لیبر و ماحولیاتی معیارات اور ڈیجیٹل ٹریس ایبلیٹی جیسے ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سرٹیفکیشن، ESG کمپلائنس اور ڈیجیٹل ٹریڈ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی تیاری اور پاکستان انوویشن فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق ڈیجیٹل انڈسٹریل کوریڈورز کے قیام کا منصوبہ بنا یا جائے گا۔ ایک ملین نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسے جدید شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ KCCI کو ڈیٹا پر مبنی حل تیار کرنے میں شراکت کی دعوت، تاکہ لاجسٹکس، انرجی ایفیشنسی، پورٹ آپریشنز اور SME کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ اختتامی کلمات میں وزیر منصوبہ بندی نے پبلک پرائیویٹ اشتراک کے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اُڑان پاکستان بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی، جس میں KCCI بانی رکن ہو، تاکہ اصلاحات پر عملدرآمد، سرمایہ کاری روڈمیپ کی تیاری اور بیرون ملک پاکستانیوں سے روابط کو فروغ دیا جا سکے۔
-

سولرپینلز درآمد کرنے میں پاکستان دنیا کا سب سےبڑاملک بن گیا
لندن: بجلی مہنگی ہونے اور ایندھن کے بڑھتے نرخ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لوگ پریشان ہیں، ان حالات میں سولر پینل کی مارکیٹ چمک اٹھی، اور اس کی درآمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ان صورتحال میں سولرپینلز درآمد کرنے میں پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔برطانوی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان نے تمام ممالک سے زیادہ 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کئے، جو ملک میں اس سسٹم کی ڈیمانڈ ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان کی سولر امپورٹ اِس لیے بھی حیران کن ہیں کہ یہ کسی عالمی سرمایہ کاری، قومی پروگرام یا بڑے پیمانے پر منظم منصوبے کے تحت نہیں بلکہ صارفین کی ذاتی کوششوں کی مرہون منت ہے۔برطانوی ذرائع کے مطابق سولرز پینل کی زیادہ تر مانگ گھریلو صارفین، چھوٹے کاروبار اور تجارتی اداروں کی جانب سے دیکھی گئی ہے، جو مہنگی اور غیر یقینی سرکاری بجلی کے مقابلے میں سستی اور قابلِ اعتماد توانائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے سولرپینلز درآمد کرنے میں پاکستان دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، اس وجہ سے سولر پینل کی جانب عوام کی توجہ مبذول ہوتی جا رہی ہے، یہ صرف استعمال کیلئے ہی نہیں بلکہ ملک میں سولر پینل کا کاروبار بھی زوروں سے کیا جانے لگا ہے۔
-

حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا جب کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق بھی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ہزار سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار 750 روپے کردی گئی، اس کے علاوہ ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار جب کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔حکومت کی جانب سے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے، 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500، 50 سے 100 کلو واٹ تک 5500 جب کہ 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔200 سو سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550، 200 سے 400 سی سی تک ایک ہزار جب کہ 400 سی سی سے زائد کی موٹر سائیکل کی فیس 1500 روپے ہو گئی، اعلامیے کے مطابق یہ فیس وزارت خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔
-

زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ، کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں۔گورنر ا سٹیٹ بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنانشل لٹریسی بینکنگ اینڈ فنانس سے متعلق گونگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل لٹریسی کوفروغ دینے کیلئے ایسے پروگراموں کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں مہنگائی کا مسئلہ در پیش تھا، ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، جمیل احمد نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں، مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے کم ہو رہا ہے، ہم نے سخت فیصلے کیے ہیں درآمدات کو کافی حد تک کم کیا ہے،11 ہزار تاخیر کا شکار درآمدات سے متعلق ایل سیز کے مسائل کو حل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ سال خسارے میں تھا تاہم اس سال سرپلس میں ہے، تمام تر صورتحال کے باوجود ہم کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس رکھنے میں کامیاب ہیں۔
-

پاکستانی ترسیلات زر نے سابق تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر موصول
اسلام آباد: پاکستان کی ترسیلات زر نے سابق تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ملکی تاریخ میں پہلی بار رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر 28 ارب ڈالر کی سطح عبورکرگئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 25ء میں ترسیلات زر کی آمد پہلی بار 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح کو چھوگئی، ملکی ترسیلات زر ایک ماہ میں 37.3 فیصد اور ایک سال میں 29.8 فیصد بڑھی ہیں۔سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے 98 کروڑ 73 لاکھ امریکی ڈالر موصول ہوئے، یو اے ای سے ترسیلات زر 84 کروڑ 21 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، برطانیہ سے 68 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 41 کروڑ 95 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
-

مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 29فیصد اضافہ
اسلام آباد: جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد جبکہ کاروں کی فروخت میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 1215204یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 939965یونٹس کے مقابلے میں 29فیصدزیادہ ہے۔مارچ میں ملک میں گاڑیوں کے 138407یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 107894یونٹس کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ اورفروری کے مقابلے میں دوفیصد کم ہیں ۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں کاروں کی مجموعی فروخت کاحجم 75265یونٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 54089یونٹس کے مقابلے میں 39فیصدزیادہ ہیں۔ مارچ میں ملک میں کاروں کے 8130یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 7672یونٹس کے مقابلے میں 6فیصدزیادہ ہیں ۔مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ایل سی ویز، وینز اورجیپوں کی مجموعی فروخت کاحجم 25786یو نٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14989یونٹس کے مقابلے میں 72فیصدزیادہ ہے۔پہلے 9ماہ میں ملک میں موٹرسائیکلز کے 1057831یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 816594یونٹس کے مقابلے میں 30فیصدزیادہ ہیں ۔صرف مارچ کے مہینے میں ملک میں موٹرسائیکلز کے 122357یونٹس کی فروخت ہوئی ، گزشتہ سال مارچ میں موٹرسائیکلز کے 122920یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
