لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ’’بدل دو نظام ‘‘تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کے تحت ملک گیر احتجاجی جلسوں اور دھرنوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 26 ویں اور 27 ویں ترامیم کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے ، عوام کو منظم کر کے جعلی نظام ختم کرینگے ،چند لوگ آئین میں تبدیلیاں کرکے لوٹ مار کا تحفظ چاہتے ہیں لیکن انہیں 25 کروڑ عوام کے سامنے جوابدہ بنائیں گے ، ٹی ایل پی پر پابندی لگنی چاہیے نہ ہی سیاسی بنیادوں پر عمران خان کو جیل میں رکھا جانا چاہیے ، آئین کی بالادستی و تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے ،آئندہ تین ماہ میں 25 شہروں میں احتجاجی جلسے اور دھرنے دینگے ، مقامی حکومتوں کوانتظامی اور مالیاتی اختیارات دئیے جائیں، فلسطین پالیسی سے انحراف کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا دینگے ،ٹرمپ کی ثالثی میں کشمیر پر سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے 3 روزہ اجتماع عام کے آخر ی روز لاکھوں شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب ڈاکٹر طارق امین ،امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر ،امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ،امیر جماعت اسلامی ہزارہ ڈویژن عبدالرزاق عباسی ،امیر جماعت اسلامی کشمیر مشتاق خان ،امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین ،سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔خواتین سیشن میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے خواتین چارٹرپیش اور پینل ڈسکشن سے خطاب کیا۔ دیگر سیشنز میں برازیل سے رہنما صمود فلوٹیلاتھیاگو ایویلا،جنوبی افریقہ سے خاتون رہنما صمود فلوٹیلافاطمہ ہینڈرکس،ملائیشیا سے ڈاکٹر فوزیہ حسن،بنگلہ دیش سے نور النساء صدیقہ،یو کے سے لورین بوتھ،آسٹریلیا سے مدیحہ تبسم، رابعہ کاشف اور ثناء ابوشعبان،انڈونیشیا سے حسنہ عبید اللہ عزیز،جرمنی سے لیلیٰ زیتونی،بوسنیا سے ویلم عالم،قطر سے ناز شہزاد،بحرین سے ماہ جبین،سمیرا تاج ، تاج بی بی،مونٹی نیگرو سے الویسہ کرونوگورسکو،ترکیہ سے ایسمہ سیدوگلو،سیحم احمیتوگلو،عائشہ عطاء الرحمن اور طاہرہ عطاء لرحمن۔اردن سے ہدا حسین محمد ایتوم نے بھی شرکت کی جبکہ ایک سیشن سے اخوان المسلمون کے نمائندے شیخ حمام سعید،رہنما حکمران جماعت ملائیشیا ڈاکٹر مازلی ملک، مراکش سے سربراہ تحریک التوحیدولاحسان ڈاکٹر اوس رمال ، ترکی سے سعادت پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاتح اربکان،مرکزی رہنماحماس خلیل الحیہ ،عراق سے شیخ اسماعیل،نیلسن منڈیلا کی ساتھی ڈاکٹر فرینک ، فلپائنی رہنما مورو اسماعیل ابراہیم، نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر مجیب الرحمن، بوسنیا سے عالیجاہ عزت بیگووچ پارٹی پروفیس یحیی ، حر یت کانفرنس کے نمائندے پروفیسر غلام محمد صفی،تیونس سے رہنما تحریک النہضہ ڈاکٹر علی بن عرفہ،قائد علماء فلسطین شیخ مروان، برہان کایا بیکن،رکن ترک پارلیمنٹ نمائندہ صدررجب طیب اردوان ڈاکٹرانس تکریتی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈائریکٹر امور خارجہ ڈاکٹر آصف لقمان نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو چند لوگوں کے ہاتھوں سے نجات دلائے گی ، ہمیں اللہ کا نظام چاہئے ، جماعت اسلامی اب کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی ،سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہئے ، ہم حق بات کہیں گے چاہے حکومت کو ناگوار گزرے ،ملک میں انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ، انتخابات کے نام پر فراڈ بند ہونا چاہئے ، پنجاب میں جعلی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف تحریک شروع کریں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے فلسطین پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عالمی استحکام فورس کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، جس نے فلسطین پالیسی سے انحراف کیا اسے نشان عبرت بنا دیں گے ، فلسطین میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے ، پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہیے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے روڈمیپ پر عمل کیا جائے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عام انتخابات کے اعلان تک کسی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے ، نواز شریف!عوام اب ہارس ٹریڈنگ کی حقیقت کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں ،پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، ہر بلوچ، سندھی، کشمیری، پٹھان، ہزارے وال، پنجابی اور مہاجر سمیت یہاں بسنے والی تمام قومیتوں کا وطن ہے ، حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو یاد رکھیں بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کو ایئرلفٹ کرنے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا تھا لیکن ایسا نہ ہو کہ عوام آپ کو ایئرپورٹ تک پہنچنے بھی نہ دیں ،سیاسی شخصیات کو بھی دعوت دیتا ہوں آئیں ہمارا ساتھ دیں ، تقسیم کرنے والوں کو شکست دینا ہوگی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آئین پر حملہ کیا گیا ، قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی، ہم 26ویں ، 27ویں ترامیم ،جاگیرداروں ،وڈیروں اور فارم 47 کی پیداوار کو نہیں مانتے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی میں میئر سے محروم کیا گیا ہم پھر بھی کام کر رہے ہیں ، امن کی خاطر افغانستان سے معاملہ درست کیا جائے ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کا امن افغانستان سے ہی وابستہ ہے ،موجودہ حکمران عوامی مسائل سے لاتعلق اور مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں ،جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ملک کی ہر خاتون کو وراثت میں اس کا حق ہر صورت دیا جائے گا ۔ سراج الحق نے کہاکہ آج یہاں موجود نوجوانوں کا سمندر، بزرگوں کا وقاراور ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا حوصلہ اس بات کی گواہی ہے کہ قوم ایک نئے عزم کے ساتھ اُٹھی ہے اور جب قوم اُٹھ جائے تو تاریخ کا رخ موڑتی ہے ، وہ وقت ضرور آئے گاجب پاکستان میں بھی جاگیرداروں، وڈیروں اور خانوں کی اجارہ داری کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے خطاب میں کہا کہ پورا ملک زخمی ہے ، اسٹیبلشمنٹ کا ڈاکٹرائن ناکام ہو چکا ، ان کے تجربات نے معیشت کو تباہ کیا،انقلاب دو راہے پر کھڑا ہے ،طویل جدوجہد کی ضرورت ہے ،فیڈریشن میں مضبوط اکائیوں کا حق تسلیم کیا جائے ،شریف اور زرداری خاندان کی سیاست دفن ہو رہی ہے ،اگر اس ذہنی اذیت سے نجات حاصل کرنی ہے تو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا ۔ ڈاکٹر طارق امین نے کہا کہ عوام امن و امان اور اور مہنگائی سے دوچار ہیں ،پنجاب کو حافظ نعیم کے بدل دو نظام میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہے ۔کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ کا کیس مینار پاکستان کے سائے تلے پیش کرنے آیا ہوں ،آج بھی صوبہ سندھ میں پسماندگی ہے ،نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ،ایسے میں لوگ ڈاکو نہیں بنیں گے تو اور کیا ہو گا ،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے لوگوں بھکاری بنایا جا رہا ہے ۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ پاکستان کیلئے قربانی دینے والے بلوچستان کے ساتھ ریاست نے کیا کیا،آج بلوچستان میں ریاست کی رٹ صرف چھ گھنٹے ہوتی ہے ،ہمیں بھارت کا ایجنٹ کہا جاتا ہے ،تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ،افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں کھولی جائیں۔ عبدالرزاق عباسی نے قراراداد پیش کرتے کہا کہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن)اور عمران خان نے ہزارہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ، ہزارہ کو صوبہ بنایا جائے ۔ سید ذیشان اختر نے کہا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کی تصویر بنا ہوا ہے ،چولستان میں آج انسان اور حیوان ایک ساتھ پانی پینے پر مجبور ہیں،بہاولپوراور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے ۔ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ شریف فیملی ہر انتخاب میں کہتی ہے ایک موقع اور دو،لیکن لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ ہے ،قتل و غارت بڑھتی جا رہی ہے ،بزنس مینوں کو کو ئی تحفظ حاصل نہیں ۔
Category: اہم خبریں
-

پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل میں کویت کو 43 رنز سے ہرایا، کپتان عباس آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار
مونگ کوک :پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کپتان عباس آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔گزشتہ روز مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں کویت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔ گرین شرٹس نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے ۔ عباس آفریدی نے طوفانی بیٹنگ کی اور 11 گیندوں پر 52 رنز بنائے جن میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ عبدالصمد نے 13 گیندوں پر 42 جبکہ خواجہ نافع نے صرف 6 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔کویت کے میٹ بھوسار واحد نمایاں بالر ثابت ہوئے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم 5.1 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عدنان ادریس نے 30 اور میٹ بھوسار نے 33 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ایکس پر جاری پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ پاکستان کی کرکٹ کے جذبے کو بہترین طریقے سے ظاہر کرتا ہے ۔
-

پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ
وانا : پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ پیش کیا گیا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی، مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔امام مسجد کا کہنا تھا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہی جب کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کہنا تھا کہ اتنی خوبصورت مسجد بنانے کے لیے ہم پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے سابقہ فاٹا میں متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی ہے ،ضلع باجوڑ میں دہشت گردی سے تباہ شدہ مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی بحالی کا کام ایف سی کے پی(نارتھ) نے مکمل کیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی، شمالی و جنوبی وزیرستان کے میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں بھی متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے مکمل ہوئے۔دوسری جانب مساجد کی تعمیر اور تزئین وآرائش سے عوام اور افواج پاکستان میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو مزید فروغ ملا ہے۔
-

ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا معاملہ جلد حل کرنے کا عندیہ
لاہور: ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری بی سی سی آئی دیوا جیت سائیکیا کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے، ملاقات آئی سی سی کے آفیشل کے ذریعے ہوئی۔ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ امید ہے ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، آئی سی سی نے میرے اور محسن نقوی کے درمیان میٹنگ کا اہتمام کرایا،جس میں سینئر عہدیدار بھی موجود تھادیوا جیت سائیکیا نے اِس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مذاکراتی عمل شروع کرنے کے لیے مثبت قدم تھا، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، یقین ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
-

افغان طالبان کی ڈھٹائی، ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے، استنبول مذاکرات بے نتیجہ ختم
استنبول، اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیہ اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔وزیر دفاع نےبتایا کہ افغان وفد کہہ رہا تھا کہ ان کی بات کا زبانی اعتبار کیا جائے جس کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بین الاقوامی مذاکرات کے دوران کی گئی حتمی بات تحریری طور پر کی جاتی ہے، مذاکرات میں افغان وفد ہمارے موقف سے متفق تھا مگر لکھنے پر راضی نہ تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، اب ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے ہیں ان کو ذرا بھی امید ہوتی تو وہ کہتے کہ آپ ٹھہر جائیں، اگر ثالث ہمیں کہتے کہ انہیں امید ہے اور ہم ٹھہر جائیں تو ہم ٹھہر جاتے۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اگرافغان سرزمین سے پاکستان پر حملہ ہوا تو اس حساب سے ردعمل دیں گے، اگرافغان سرزمین سے کوئی کارروائی نہیں ہوتی تو ہمارے لیے سیز فائر قائم ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملہ نہ ہو۔واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغان طالبان زبانی یقین دہانیاں کروانے کے بجائے کسی تحریری معاہدے کا حصہ بن جائیں تو یہ دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے بہت اچھا ہو گا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ، افغان طالبان کے قابو میں نہیں ہیں تو پھر پاکستان کو انھیں قابو کرنے دیں اور اگر پاکستان افغانستان میں کارروائی کرتا ہے تو پھر افغانستان کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوا تھا لیکن پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔
-

اگر دستبردار شقوں میں سے کوئی 27ویں ترمیم میں آئی تو سخت مخالفت کریں گے : فضل الرحمان
اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر دستبردارشقوں میں سے کوئی شق27 ویں ترمیم میں آئی تو آئین کی توہین سمجھتے ہوئے سخت مخالفت کریں گے۔وفاقی دارالحکومت میں مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہماری پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی اور27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کی بحث چل رہی ہے، ترمیم کےحوالے سے کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا، جب کوئی مسودہ سامنے آئے گا تو بات کرسکیں گے، 26ویں ترمیم میں حکومت 26شقوں سے ستبردارہوئی تھی، اگر 26 ویں ترمیم سے نکالی گئی شقیں اِس میں آتی ہیں تو یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پیش بھی ہوں گی اور ان پر بحث بھی ہوگی، یہ سفارشات ابھی تک پیش بھی نہیں ہوئیں،سود کے خاتمے کے معاملے پر بھی کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مدارس کووزارت تعلیم کےتحت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، مدارس کی رجسٹریشن بھی نہیں کی جا رہی، اگرصوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کھینچ تان کردوتہائی اکثریت حاصل کی جا رہی ہے اِس کانقصان ہو گا، صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا توبھرپورمخالفت کریں گے، پُرامید ہوں افغانستان سے مذاکرات کامیاب ہوں، صوبوں کےاختیارات میں کمی ہمیں قبول نہیں۔
-

سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چودھری
اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں وزیر مملکت طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کوہضم نہیں ہورہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دشمن کی طرف سےجھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کوفنڈنگ ہو رہی ہے، سوشل میڈیاپرپاکستان کے خلاف نفرت انگیز ایجنڈا پیش کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور کا کہنا تھا کہ نوجوان بغیرتصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیاپرشیئرنہ کریں، آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہم دل سے آزاد کشمیر کے شہریوں کی عزت کرتے ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح کے قول ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ پر وطنِ عزیز کا ہر بچہ ایمان رکھتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ دھیرکوٹ گاڑی پرحملے کی ویڈیو کو منفی اندازمیں پیش کیا گیا، ویڈیومیں تاثر دیا گیا گاڑی پرحملہ راولپنڈی میں ہوا،جعلی ویڈیوز کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے 5رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، ہم نے تحریری معاہدہ کیا۔
-

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار، جیل منتقل
فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔فیصل آباد انسداد دہشت گردی نے صاحبزادہ حامد رضا کو جیل منتقل کر دیا، انہیں پولیس سکیورٹی میں جیل روانہ کیا گیا۔صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کیا، قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔یہ فیصلہ 31 جولائی 2025 کو سنایا گیا، جس میں عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور غلام محمد آباد تھانے میں درج مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کے بعد 108 افراد کو مختلف سزائیں سنائیں۔اس مقدمہ میں سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر رہنما بھی شامل تھے، جبکہ فواد چوہدری، زین قریشی اور چند دیگر شخصیات کو بری کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رواں برس ستمبر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
-

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، تولہ سونا ہزار روپے سستا تولہ سونا4 لاکھ 19 ہزار 362، دس گرام 3 لاکھ 59 ہزار 535 کا ہوگیا
کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا ،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی بہتری سے 280.86 روپے پر بند ہوا ۔ یاد رہے کہ منگل کو ڈالر280.87 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 3970 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا تھا۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5022 روپے پر مستحکم رہی۔
-

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس، کرشنگ سیزن کی حتمی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوا
اسلام آباد: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کرشنگ سیزن کے کسی حتمی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوا۔ذرائع نے کہا کہ ملز مالکان نے شوگر ایڈوائزری بورڈ میں چینی سٹاکس ختم ہونے پر کرشنگ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا،اُنہوں نے بتایا چینی کے ملکی سٹاکس15 دسمبر تک کیلئے کافی ہیں۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اس وقت گنے میں مٹھاس کی مقدار کم ہے،کچے گنے کی کرشنگ سے ملوں اور ملک کو نقصان ہو گا،گزشتہ سال گنے کی فصل کا بہتر اور بروقت معاوضہ دیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ کرشنگ کے جلد آغاز پر حکومت کو مہنگی درآمدی چینی کی فروخت میں مشکل ہو گی، اس صورتحال میں ملک کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،جب تک مارکیٹ میں لوکل چینی کی سپلائی بلارکاوٹ رہی تو قیمتیں مستحکم رہیں۔ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت نےتقریباسوا 3 لاکھ ٹن چینی بلاضرورت درآمد کی، درآمدی چینی بیچنے کی خاطر FBR پورٹلز کو بند کیا گیا،پورٹلز بندش سے چینی کی سپلائی متاثرہوئی اور قیمتیں بڑھیں،اب شوگر ملوں سے مقررہ قیمت پر چینی کی سپلائی بحال ہو رہی ہے۔
