ٹی20 ورلڈکپ2026 سے پاکستان کے باہر ہونے کا بھی خطرہ….
(سنگ میل نیوز)ٹی20 ورلڈکپ2026 سے پاکستان کے باہر ہونے کا بھی خطرہ ہے کیونکہ تاریخ کا پہلا کوالیفائر کھیلنا پڑےگا،ہوسکتا ہے .
کہ وہاں سے بھی آئوٹ ہوجائیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پر شکستوں کی چادر تنی ہے،مایوسی کے بادل ایسے چھائے ہیں کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 میں پہنچنا مشکل سا ہوگیا ہے۔
باقی رہ جانے والے چانسز بھی تیز ہوائوں کے جھکڑ میں ہیں۔فلوریڈا میں بارشیں ہیں۔
جمعہ کو امریکا بمقابلہ آئرلینڈ اور اتوار کو پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ میچز بارش کے خطروں میں ہیں،کوئی ایک میچ واش آئوٹ ہوا تو پاکستان آئوٹ ہوجائے گا۔
فرض کریں دونوں میچزہوبھی گئے تو پاکستان کی جیت ضروری ہے اور امریکا کی آئرلینڈ سے ناکامی ضروری ہے۔
پاکستان اگر اس مرتبہ سپر 8 میں نہ جاسکا تو اگلے ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں براہ راست نہ پہنچ سکے گا۔
اس ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست اگلے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں جانے کی اہل ہوں گی،باقی ٹیموں کو کوالیفائر کھیلنا پڑے گا۔
کہیں بارش نہ ہو جائے! اس ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پاکستًان پہنچ گیا تو کمال ہوجائے گا لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا
تو پاکستان 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا حق کھودے گا۔
یوں تاریخ میں پہلی بار پاکستان آئی سی سی میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائر ایونٹ کھیلنے پر مجبور ہوگ
ا اور اس خطرے میں ہوگا کہ کوالیفائر مرحلہ میں ناکام ہوئے تو ورلڈکپ ٹی 20 کھیلنے سے نااہل ہوجائیں گے۔