190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلائے صفائی کی عدم پیشی پر عدالت کی جرح کیلیے آخری وارننگ
راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں وکلائے صفائی پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے گواہان پر جرح کے لیے آخری وارننگ دے دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی، جس میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ علاوہ ازیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے دوست برطانوی شہری چالس گلاس، بہنیں علیمہ خان، نورین خان و دیگر بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران وکلائے صفائی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے 10 بجے شروع ہونے والی سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کی گئی۔ معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے گیارہ بجے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکلا راستے میں ہیں، کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، تاہم عدالت نے وکلائے صفائی کو گواہان پر جرح کی آخری وارننگ دے دی