بلوچستان کے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے مریض پریشان
بلوچستان کے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی نے مریضوں کو پریشان کردیا بلوچستان کے اسپتالوں کیلئے پچھلے 7 ماہ کے دوران ادویات خریدی نہیں جاسکی ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں اب ادویات بالکل ناپید ہو گئی ہیں اس صورتحال نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اور سب سے زیادہ مشکل صورتحال ایمرجنسی میں شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کی ہے جن کے رشتے دار ہمراہ نہ ہوں تو ان کا بروقت علاج بھی نہیں ہوسکتا ہے
Load/Hide Comments