13 سالہ گھریلو ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد، بال کاٹ دیے،گھر کا مالک اور اسکا دوست گرفتار
لاہور پولیس نے 13سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کے الزام میں گھر کے مالک اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے 13سالہ ملازمہ کی خالہ خورشید بی بی کی مدعیت میں گھر کےمالک وقار، اس کی بیوی اقرا اور رشتے دار اسدکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایف آئی آر کے مطابق جڑانوالاضلع فیصل آباد کی رہائشی اقرا ایک سال سے وقار کے گھر میں ملازمہ تھی، مالکان نےاسے کام نہ کرنے کا الزام لگا کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے جب کہ تشدد کی وجہ سے اقراکے دونوں بازو بھی کام نہیں کررہے
Load/Hide Comments