’برتاؤ کرنا سیکھیں اور لیکچر نہ دیں‘، اداکارہ فائزہ حسن کا نئے اداکاروں کو مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فائزہ حسن نے نئے اداکاروں کو مشورہ دے دیافائزہ حسن نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی اور ساتھ ہی انہوں نے ڈراموں کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااس دوران فائزہ حسن نے نئے اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکاروں میں نظم و ضبط ہونا چاہیے، اداکاروں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، زیادہ تر ان کا برتاؤ اچھا ہوتا ہے لیکن پھر بھی انہیں طرز عمل سیکھنا چاہیےانہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر دیگر سرگرمیوں میں شامل نہ ہوں جیسے سیلفی لینا، چٹ چیٹ کرنا، سیٹ پر سونا، دوسروں کو نیچا دکھانے جیسے طرز عمل میں ملوث نہیں ہونا چاہیےاداکارہ کا کہنا تھا کہ دفاتر کے لیے ایک مخصوص ضابطہ اخلاق ہوتا ہے، اداکاروں کو بھی اپنے سیٹ پر برتاؤ کرنے کے طریقے سیکھنے کی ضرورت ہے، انہیں سیٹ پر دوسروں کو لیکچر دینے سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا کام نہیں ہےپرانے وقتوں کے ڈرامے اور حالیہ ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فائزہ حسن نے کہا کہ یہ اب ایک مناسب صنعت بن چکی ہے اور پروڈکشن کا معیار بھی بہتر ہوا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں