افغانستان نے پاکستان کو فائنل میں شکست دیکر انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز جیت لی

انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز اسکور کیےبرکت اللہ نے 79 اور نازیف اللہ نے 56رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئیپاکستان کی جانب سے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیںافغانستان کے 251 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی یوں افغانستان نے 21 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی واضح رہے کہ انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم شامل تھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں