مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار شہید ، 16 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے ،دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے، شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں