سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،3 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسرز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی میں 3 خوارج ہلاک ہوگئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھاآئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک کر دیے گئےآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان باربار مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئے کہہ چکا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین خوارج کو استعمال کرنے نہیں دے گی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں دوسری جانب وزیرِاعظم نے خوارج کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی وزیرِاعظم نے 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر افسران و اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسران و جوان لائق تحسین ہیں