نیپال طیارہ حادثہ: وہ پائلٹ، جن کے شوہر بھی 16 برس قبل ایسے ہی حادثے میں ہلاک ہوئے

انجو کھٹیواڈا اتوار کو نیپال کے پوکھرا ایئرپورٹ میں گر کر تباہ ہونے والے ییٹی ایئر لائنز کے طیارے کی معاون پائلٹ تھیں۔

اس طیارے میں عملے کے ارکان سمیت کل 72 افراد سوار تھے۔ اب تک 69 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

انجو کی کہانی جہاز میں سوار دیگر لوگوں سے مختلف ہے کیونکہ یہ ان کے خاندان کے لیے اپنی نوعیت کا ’دوسرا سانحہ‘ ہے۔

تقریباً 16 سال قبل انجو کے شوہر دیپک پوکھرل کی بھی ایک طیارہ حادثے میں موت ہوئی تھی۔ وہ بھی ییٹی ایئر لائنز کا طیارہ تھا۔

وہ طیارہ بھی لینڈنگ سے چند منٹ پہلے گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس حادثے میں بھی جہاز میں سوار کوئی فرد زندہ نہیں بچ سکا تھا۔

اتوار کو بھی پیش آنے والے حادثے میں طیارہ لینڈنگ سے عین قبل گر کر تباہ ہو گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں