درآمدات کی بندش سے 25 فیصد دوا ساز کمپنیاں بند، باقی کے پاس صرف 15 دن کا خام مال موجود

پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئر مین فاروق بخاری نے کہا کہ ملک میں 25 فیصد دوا ساز اداروں کے غیر فعال ہونے کی نوبت آگئی ہے جبکہ دیگر کمپنیوں کے پاس پندرہ دن کا خام مال رہ گیا ہے،اگر کمپنیوں کو بروقت خام مال کی ادائیگی نہ کی گئی تو مزید کمپنیاں بند ہو جائیں گی اور دوا ساز اداروں کے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔

فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (بی پی ایم اے) نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ وہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور جان بچانے والے طبی ساز و سامان کی درآمد کو دوباره شروع کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ ملک میں مریضوں کے بلا تعطل علاج کے لیے ادویات اور جان بچانے والے طبی آلات فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں