علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ تا20اپریل
آپ کا سیارہ مریخ مسلسل کم زور(الٹا) رہنے کے بعد طاقت ور ہونے جارہا ہے ۔ کیریئر سے متعلق جاری خرابیوں کا اختتام ہونے جارہا ہے۔ سواری میں جو خرابی سمجھ میں نہیں آرہی تھی اب سمجھ میں آجائے گی، اگر کوئی الزام لگا تھا تو اس کے دباؤ سے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔ پیر اور منگل دونوں ایام بہتر ہیں۔ نیا چاند پرانے دوست سے نیا تعاون پرانے مسائل کا حل نکال دے گا۔ آپ کی آمدن کا سیارہ اخراجات کے خانے میں منتقل ہورہا ہے۔ آپ کے ہاتھ سے کچھ لوگوں کا بھلا ہوتا نظر آتا ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ، 21اپریل تا 20 مئی
مکان، سواری اور کیریئر سے متعلق جاری مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ آپ کا پیسہ جو بیرون ملک لگایا تھا اس بارے میں جو الجھنیں تھیں وہ سلجھ سکتی ہیں۔ بیرون ملک سفر کے راستے میں حائل جو کاغذی الجھنیں تھیں، دور ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ کسی بزرگ کی صحت بھی ٹھیک ہوتی نظر آتی ہے لیکن دوستوں پر اندھا اعتماد بالکل نہ کریں، ورنہ دل ٹوٹ سکتا ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
گذشتہ دو ہفتوں میں اٹھائے گئے غلط اقدام کا اب احساس ہونے لگے گا یا ان کا خمیازہ بھی بھگتا پڑسکتا ہے یہ وقت ایسا ہے جو غلط فہمیوں کو دور کرسکتا ہے اور ممکن ہے کسی نے غلط بیانی کا سہارا لیا تھا تو اس کا بھی پردہ چاک ہوجائے گا لیکن ابھی آپ کو مسائل سے نکلنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ بیرون ملک سے منسلک افراد تازہ ہوا کا جھونکا آتا ہوا محسوس کریں گے جو اس سرد فضا کو بہار بناسکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
شراکت داری میں جو الجھنیں سر اٹھا کے کانٹے کی طرح چبھ رہی تھیں ان کی نوک اب دور ہوتی نظر آتی ہیں۔ شریکِ حیات کو جو غلط فہمیاں دور لے گئی تھیں وہ دور ہوتی ہوئی اور دوریاں نزدیکیوں میں بدلتی نظر آتی ہیں۔ نیند جو خراب تھی اب کچھ پرسکون ہوجائے گی۔ وراثتی نیا فائدہ مل سکتا ہے کاروبار میں نئی راہ کھل سکتی ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس، 24جولائی تا 23 اگست
یہ نیا چاند شادی، تعلق اور شراکت داری کے مقام پر طلوع ہورہا ہے۔ نیا تعلق، نیا کام یا کوئی اجنبی شخص آپ کو نئی راہ سجھاسکتا ہے۔ اس سے متعلق جلد ہی آپ کچھ نفسیاتی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اعتماد کی فضا متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ گذشتہ کئی ایام سے جاری لوگوں کے منفی رویے ہیں۔ بہرحال یہ ایک معاون وقت ہے آپ قدم آگے بڑھاسکتے ہیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ سیدھا ہوچکا ہے رفتار پکڑ چکا ہے لیکن یہ جہاں جس مقام پر ہے اس کا میزبان کم زور ہے اور جس مقام پر ہے اسے اولاد اور محبوب کا مقام کہا جاتا ہے۔ محبوب اور اولاد سے متعلق الجھنیں اگرچہ کافی حد قابو آچکی ہیں لیکن اس ہفتے 26 کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ صحت اور غلط قدم جیسے معاملات ذہنی الجھن بن سکتے ہیں۔ آپ کے وقار کے مقام پر مریخ بہتر ہوچکا ہے۔ الجھنوں سے آپ انوکھے طریقے سے نکلنے کا راستہ بنالیں گے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کا سیارہ زہرہ اس ہفتے اپنے شرفی برج حوت میں داخل ہورہا ہے۔ ازدواجی امور میں ہم آہنگی اور خوشیاں آسکتی ہیں۔ آپ کا حلقۂ احباب بڑھ رہا ہے اور اس میں تیزی آرہی ہے۔ بیرون ملک سے رشتہ آسکتا ہے۔ ملک سے باہر جانے کے خواہش مند افراد اپنے معاملات میں مثبت پیش رفت ہوتی ہوئی دیکھ سکیں گے۔ اولاد کی خوشیاں مل سکتی ہیں۔ بزرگوں سے جو شکایت تھی وہ دور ہوجائے گی اور خدا سے دوری کا جو دور تھا وہ ختم ہوجائے گا۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
ہفتے کی ابتدا ہی نیا چاند آپ کے مکان میں طلوع ہورہا ہے، جہاں سورج کے ساتھ زحل بھی ہے بیرون ملک /شہر یا رہائش تبدیل کرنے کی ضرورت یا مجبوری ہوسکتی ہے۔اچانک ایسا قدم اٹھانے کا ارادہ کرسکتے ہیں جو دوسروں کو حیرت میں ڈال دے۔ اس معاملے میں جو بھی قدم اٹھائیں سوچ سمجھ کے اٹھائیں، ہوسکتا ہے کچھ قریبی افراد آپ کے ارادے اور قدم سے نالاں ہوجائیں۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
طالع کا مالک مشتری پانچویں اور پانچویں کا مالک سیارہ ساتویں یعنی محبت کا سیارہ متحرک ہورہا ہے، لیکن ساتویں کا مالک تعاون کرنے کے خیال میں نہیں ہے۔ دوسری شادی کے خواہش مند افراد فیملی سے مخالفت کا سامنا کرسکتے ہیں یا اگر رشتہ طے تھا تو اس میں غلط فہمیوں کا طوفان اس رشتے کی بنیادیں ہلاسکتا ہے۔ 26 تاریخ کو کوئی غلط قدم اٹھ سکتا ہے محتاط رہیں۔ اس ہفتے قریبی سفر بھی ہوسکتا ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
یہ ہفتہ بہت شان دار ہوسکتا ہے۔ آپ کی جیب میں شمس، زحل، زہرہ اور قمر ملاقات کررہے ہیں۔ یہ آمدن میں واضح بڑی خوش حالی کو ظاہر کررہے ہیں۔ لاٹری جیسی کوئی مالی آمدن ہوسکتی ہے۔

مکان کی تبدیلی کا امکان پیدا ہورہا ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں سے جاری خرابیاں ایک ایک کرکے دور ہورہی ہیں۔ بزرگوں کا تعاون حاصل رہے گا دوردراز سے کوئی بزرگ ملنے کے لیے آسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
وراثتی نقصان ہوتے ہوتے امید ہے بچ گیا ہوگا، کیوںکہ آپ کا مقدر کا سیارہ مسلسل آپ کو سعد روشنی دیتا رہا ہے، بلکہ اس ہفتے آپ کی جیب کو وزنی بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ایسا اس ہفتے کے ابتدائی دو ایام ہی میں ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ آپ کا ازدواجی تعلق پہلے سے زیادہ رومان پرور ہوسکتا ہے۔ بچوں کے حوالے سے کچھ ذہنی الجھن ہوسکتی ہے۔ پرانا دوست ملنے آسکتا ہے یا بعد مدت اس سے رابطہ ہوسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے ہاتھ کئی لوگوں کا بھلا ہوتا نظر آتا ہے۔ فلاحی کاموں میں آپ لوگوں کی مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ مشتری آپ کی جیب میں آچکا ہے۔ دوہرا مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس ہفتے کچھ غیرضروری اخراجات بھی ہوسکتے ہیں۔

آپ کا تیسرے اور آٹھویں کا مالک شرفی حالت میں آرہا ہے۔ بہن بھائی کے ساتھ وراثتی امور پر مذاکرات کام یاب ہوسکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں