بلوچستان میں دہشتگردی، وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے
( سنگ میل نیوز)بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات سے متعلق تحقیقات کیلئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج کوئٹہ پہنچ گئے، صوبائی وزراء اسفند یار کاکڑ اور علی مدد جتک نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ۔
آئی جی پولیس بلوچستان اور اعلی حکام بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے ،وزیرداخلہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان میں دہشتگردی کےحالیہ واقعات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، انسپکٹرجنرل پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔
Load/Hide Comments