لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر طالبہ کے والدین کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر طالبہ کے والد اور چچا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی سے زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، سوشل میڈیا پر احتجاج کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں بہت تعجب ہوا ہےاے ایس پی ڈیفنس شہربانونقوی کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے طالبہ کے چچا نے کہا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے، بیٹی گھر میں پھسل گئی، کمر میں چوٹ آئی، اس وقت اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس پولیس کو دے دی ہیں،اپنی بیٹی کے نام پر احتجاج کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں بہت تعجب ہوا ہےاس موقع پر اے ایس پی ڈیفنس شہربانونقوی نے کہا کہ عوام غلط خبر پر کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ بھی ہو تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ ضرور درج کرتی ہے خیال رہے کہ لاہور کے ایک نجی کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا گیا تھا کہ کالج کا سکیورٹی گارڈ طالبہ سے زیادتی کرکے فرار ہوگیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں