پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولتکار کی گرفتاری ظاہر، ملزم کا اقبالی بیان بھی جاری

پشاور- آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں سہولتکاری کرنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے تفصیلات جاری کردیں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان نے کہا کہ 30 جنوری کو پولیس لائنز میں خودکش دھماکا ہوا جس میں ملوث ملزم اور سہولت کار کوگرفتار کیا گیا ہےآئی جی کے پی نے کہا تفتیش میں پتا چلا کہ ملزم محمد ولی کا تعلق محکمہ پولیس سے ہے، 2021 میں ملزم نے جماعت الحرار سے رابطہ کیا اور پھر افغانستان چلا گیا جہاں ملزم کی محمد خراسانی اور جماعت الاحرار کے دیگر دہشتگردوں سے ملاقات ہوئی، ملزم کو افغان فورسز نے بھی گرفتار کیا تھا جسے جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے جنید نے افغان فورسز سے رہا کروایا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں