اہلخانہ کو فلموں سے ریٹائرمنٹ کا بتایا تو سابقہ اہلیہ روپڑیں-عامر خان کا انکشاف

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 3 دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے کے بعد چند سال قبل فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے لیکن جلدہی فلم ’ستارے زمین پر ‘کے ساتھ ایک بار پھر دھماکے دار انٹری مارنے کو تیار ہیں حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے فلموں سے ریٹائرمنٹ کے اعلان اور اس فیصلے پر سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے جذباتی ہونے سے متعلق گفتگو کی عامر خان نے بتایا کہ ’میں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا، کووڈ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ 18سال کی عمر سے شروع ہونے والے کیرئیر نے میری ساری توجہ سنیما اور فلموں پر ہی مرکوز رکھی، اس دوران میں خاندان کو وقت ہی نہ دے سکا حتیٰ کہ دونوں سابقہ اہلیہ کو بھی زیادہ وقت نہیں دے سکا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں