برطانیہ کا پاکستان کیلئے 37 ارب روپے کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان

لاہور- برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر نے 108ملین پاؤنڈ (37ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے یہ فنڈنگ ​​نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی جس سے کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے گافنڈنگ سے کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ ہو گا ،۔ برطانوی وزیر کی طرف سے اعلان اس رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں پر عمل نہ کرنے کی تخمینہ لاگت اگلے 25 سالوں میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہےنئی ​​فنڈنگ ​​کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی آج کل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستانی عوام اور دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر مقامی کاروباروں کی مدد اور مہارت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں برطانیہ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی سے لاحق عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے، اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت میں پیش کیا جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں