دنیا میں پہلی بار ایک خاتون کے دونوں پھیپھڑوں کا روبوٹیک ٹرانسپلانٹ

پھیپھڑوں کے ایک دائمی مرض کی شکار خاتون دنیا کی پہلی مریضہ بن گئی ہے جس کے دونوں پھیپھڑوں کا روبوٹیک ٹرانسپلانٹ ہواامریکی شہر نیویارک کے این وائے یو لینگون ہیلتھ میں یہ تاریخ ساز آپریشن ہوااس 57 سالہ خاتون کو chronic obstructive pulmonary disease (سی او پی ڈی) کا سامنا تھایہ آپریشن ڈاکٹر اسٹیفنی چینگ نے کیااس سے قبل وہ ایک پھیپھڑے کا روبوٹیک ٹرانسپلانٹ کرنے والی اولین امریکی ڈاکٹر بنی تھیں انہوں نے بتایا کہ ‘یہ جدید تنوع دنیا بھر میں پھیپھڑوں کی ٹرانسپلانٹیشن سرجری کو بدل دینے والا موڑ ہے اور مریضوں کی نگہداشت کے نئے عہد کا آغاز ہوا ہے’روبوٹیک ٹرانسپلانٹ کے لیے پھیپھڑوں کو مکمل کاٹ کر کھولنا نہیں پڑتا، بلکہ سرجری کا عمل چند کٹس کے ذریعے مکمل کرلیا جاتا ہےڈاکٹر اسٹیفنی چینگ اور ان کی ٹیم نے دونوں پھیپھڑوں کے روبوٹیک آپریشن کے لیے ڈا ونچی 11 نامی روبوٹ استعمال کیاپسلیوں کے درمیان چھوٹے شکاف ڈالے گئے اور پھر روبوٹ استعمال کرکے خراب پھیپھڑوں کو نکالا گیااس کے بعد دونوں پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ کر دیا گیامریضہ نے آپریشن کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ‘ طویل وقت تک مجھے کہا جاتا تھا میں اتنی بیمار نہیں کہ پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ کرانا پڑے’انہوں نے کہا کہ ‘میں ڈونر اور اس کے گھر والوں کی بہت شکر گزار ہوں جس کی وجہ سے مجھے زندگی میں ایک اور موقع ملا’

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں