سیاسی صورتحال: پی ایس ایکس100انڈیکس تاریخی بلند ترین سطح سے5 ہزار 245 پوائنٹس نیچے آگیا

کراچی- سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام شدید مندی کے ساتھ منفی پر ہواپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیابعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3505 پوائنٹس گر کر 94 ہزار 574 پر بند ہواسیاسی تشویش اور اسٹیٹ بینک اقدامات پر 100انڈیکس ریکارڈ گرا ۔ اسٹیٹ بینک کے اسلامی بینکوں کے بچت کھاتوں پر کم از کم منافع ادائیگی سے بھی مارکیٹ پر منفی اثر پڑاآج 1.11 ارب شیئرز کے سودے 43.29 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 481 ارب روپے کم ہوکر 12052 ارب روپے ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں