اداکارہ ریما خان کی شادی کو 13 برس مکمل، واشنگٹن میں رنگا رنگ تقریب

معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی 13ویں سالگرہ کی پروقار اور رنگارنگ تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی ریما خان اور دل کے ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی 22 نومبر 2011 کو ہوئی تھی، شادی کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستانی اور امریکی دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس تقریب میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور اُن کی اہلیہ لبنیٰ شیخ، امریکا کے معروف تاجر سیمان اور اُن کی اہلیہ ارم، مشہور اینٹی ڈیکوریٹر فاخرہ خالد اور اُن کے دوستوں، ٹی سی ایف کوآرڈی نیٹر برائے امریکا شمی قدوائی اور شکیل قدوائی نے شرکت کیاس کے علاوہ سندھ کے وزیرصحت سعد خالد نیاز کی ہمشیرہ شہاب صائمہ ناز، واشنگٹن ڈی سی کے ممتاز اینستھیاسیالوجسٹ ڈاکٹر طلحہ صدیقی، واشنگٹن ڈی سی کے ممتاز تاجر شفقت چوہدری اور اُن کی اہلیہ ثروت شفقت، ڈاکٹر صبا نواب اور ڈاکٹر حبیب چھوٹانی، آصفہ بٹ اور میڈی سولو کے ڈاکٹر زاہد بٹ بھی تقریب میں نمایاں رہےریما خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر بھارت کے شہر حیدرآباد سے اُن کے خاندانی رشتے دار شہنور خان اپنی فیملی کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے،شرکت کرنے والے زیادہ تر لوگوں نے اس تقریب کو سب سے زیادہ دلکش تقریب قرار دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں