بیٹے کی رنگت پر باتیں بنائی گئیں: اسما عباس سوشل میڈیا صارفین سے شدید ناراض
پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے بیٹے کے رنگ پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برہمی اور ناراضی کا اظہار کیا ہےاداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جو نجی ٹی وی کے پروگرام کا ہے جس میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اسما عباس نے بیٹے پر ناقدین کے حملوں کا تذکرہ کیاانہوں نے بتایا کہ’صارفین کی جانب سے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا، میرا چھوٹا بیٹا بہت انٹرو ورٹ ہے، ویسے تو وہ گلوکار ہے اور دو تین ڈراموں میں بھی آیا ہے لیکن وہ اپنے آپ میں رہنے والا ہے، نہ ہمارے ساتھ کہیں جاتا ہے اور نہ تصاویر پوسٹ کرنے دیتا ہے’اسما عباس نے کہا ‘ہمارا کپڑوں کا اکٹھا کام ہے تو میں اسے ایک شو میں بڑی مشکل سے لے کرگئی تھی، وہ کہتا ہے میں کچھ نہیں ہوں، آپ لوگوں کے ساتھ کیوں جاؤں کہیں، وہ ایسا بچہ ہے’اداکارہ نے مزید کہا ‘میرے بیٹے کی دعائے خیر تھی، تھائی لینڈ جانے کی وجہ سے اس کا رنگ (ٹین) خراب ہوگیا تھا، میں نے دعائے خیر کی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر جو باتیں کیں وہ میں بتا نہیں سکتی’اسما عباس نے بتایا ‘میرے بیٹے کو اتنا برا کہا گیا کہ میرا دل خراب ہوگیا، میرے بچے کا دل خراب ہوگیا، اس کے دوست اسے کلپس نکال نکال کے بھیج رہے تھے کہ دیکھو ایسے کہا جارہا ہے، مجھے بیٹے کے سامنے اس قدر شرمندگی ہوئی، اس نے مجھ سے کہا کہ برائے مہربانی اماں میری تصاویر نہیں ڈالا کریں، نہ میرا سوشل میڈیا پر نام لیا کریں’