جیا خان کی خودکشی سے متعلق سورج پنچولی کی والدہ کا 11 سال بعد بڑا دعویٰ

بھارتی اداکار سورج پنچولی کی والدہ اداکارہ زرینہ وہاب نے 11 سال بعد جیا خان کی خودکشی سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہےکئی سپر ہٹ فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر کام کرنے والی اداکارہ جیا خان نے 3 جون 2013 کو خودکشی کی تھی اور ان کی لاش جوہو میں ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ممبئی کی عدالت نے جیا خان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کے بوائے فرینڈ اداکار سورج پنچولی کو 28 اپریل 2023 جمعہ کی صبح بری کیا تھا
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے جیا خان کے بوائے فرینڈ سورج پنچولی کے خلاف اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کے معاملے پر اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کیا اب ایک انٹرویو میں اداکارہ زرینہ وہاب نے بیٹے کی سابقہ گرل فرینڈ سے متعلق دعویٰ کیا ہےزرینہ وہاب کا بیان اداکارہ نے کہا ‘جیا خان نے میرے بیٹے سے ملنے سے قبل بھی 4 سے 5 بار خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن نصیب ایسا تھا کہ جب میرے بیٹے کی باری آئی تو اس نے خودکشی کرلی’بیٹے کی زندگی اس کیس کی وجہ سے خراب ہونے پر زرینہ وہاب نے کہا ‘ہم سب ایک بہت برے وقت سے گزرے لیکن میں ایک چیز پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ کسی کی زندگی جھوٹ کی بنیاد پر خراب کرتے ہو تو مکافاتِ عمل ہوتا ہے اور یہ آپ پر قرض رہتا ہے’

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں