سابق بھارتی کرکٹرز کیلئے دورہ پاکستان آج بھی یادگار ترین دورہ، لیجنڈ کرکٹرز کے جذبات جانیے
بھارت کے سابق کرکٹرز کے لیے پاکستان کا دورہ آج بھی یادگار ترین دورہ ہےسابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کہتے ہیں کہ انڈیا کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، وہاں بہت پیار ملتا ہےسہواگ اور ہربھجن کہتے ہیں کہ ان سے کسی نے شاپنگ کے پیسے نہیں لیے، اس کے علاوہ بالاجی کو پاکستانی فینز کی صدائیں آج بھی یاد ہیں جب کہ ایم ایس دھونی پاکستان کھانوں کے مداح ہیں
بھارتی کرکٹرز نے مختلف انٹرویوز میں ہمیشہ دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں تازہ کیں خیال رہےکہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے
Load/Hide Comments