بورے والا میں خاتون کی ذرا سی غفلت خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ بن گئی

بورے والا میں خاتون کی ذرا سی غفلت خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ بن گئی ریسکیو ذرائع کےمطابق بورے والا کے نواحی علاقے عزیز آباد میں خاتون نے گیس سلینڈر سے کمرے کے اندر چولہا جلا رکھا تھا، بچے کے دودھ کے لیے چولہا جلایا لیکن بند کرنا بھول گئی جس سے کمرے میں آگ لگ گئی جس نے پردوں اور فرنیچر کو اپنی لپیٹ میں لے لیاذرائع کا بتانا ہے کہ گھر میں آتشزدگی کے باعث 24 سالہ دانش رضا، اس کا 2 سالہ اور 6 ماہ کا بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 22 سالہ بیوی ذکیہ بتول شدید زخمی ہوئی ریسکیو 1122 نے گھر میں لگی آگ پر قابو پایا اور متاثرہ خاتون کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا تاہم خاتون بھی دوران علاج دم توڑ گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں