ٹی 10 لیگ: بولر نے اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز دے دیے، مگر کیسے؟
کرکٹ میں گزرتے وقت کے ساتھ فارمیٹ تبدیل ہورہے ہیں، ٹیسٹ ، ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب 10 اوور پر مشتمل میچز کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جیسے جیسے کھیل میں تبدیلی آرہی ہے، کرکٹ تیز سے تیز تر ہوتی جارہی ہے اور بولرز کے لیے بیٹرز سے پچنا مشکل ہوتا جارہا ہےگزشتہ دنوں ابو ظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں بولر کی ایسی دھلائی ہوئی کہ اس نے اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز دے دیے25 نومبر کو ٹی 10 لیگ میں دہلی بلز اور بنگلا ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں دہلی بلز کی بیٹنگ کے دوران بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے سری لنکا کے سابق کپتان داسن شناکا 9 واں اوور کروانے آئے اور ابتدائی 3 گیندوں پر 10، 20 نہیں پورے 30 رنز کھالیےہوا کچھ یوں کہ اوور کی پہلی گیند پر بیٹر نکھل چوہدری نے شناکا کو چوکا مارا، اس کے بعد اگلی گیند نوبال ہوئی اور اس پر بھی چوکا لگایہ معاملہ یہیں نہیں رکا، شناکا نے اگلی گیند پھر نوبال کروائی اور نتیجہ وہی، بیٹر نے چوکامار دیا۔ابھی صرف اوور کی ایک گیند ہوئی اور انہوں نے 14 رنز دے دیے
شناکا پھر دوڑے اور گیند کروائی جس پر ایک اور چوکا لگا، اوور کی تیسری گیند پر بیٹر نے چھکا مار دیا، پھر اگلی گیند ایک بار پھر نوبال ہوئی پر خوش قسمتی سے کوئی باؤنڈری نہیں لگی، لیکن یہ معاملہ رکا نہیں شناکا کی اگلی گیند پھر نوبال ہوئی اور ساتھ چوکا بھی لگ گیا، یوں اوور کی 3 لیگل گیندوں پر انہوں نے مجموعی طور پر 30 رنز دے دیےالبتہ اوور کی اگلی 3 گیندوں پر صرف 3 رنز بنے اور شناکا کے اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز آئے