7 گھنٹے طویل سماعت، پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار 676 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار 676 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 24 نومبرکے احتجاج کے دوران گرفتارملزمان کی پیشی کی 7 گھنٹے سے زائد طویل سماعت ہوئی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ تھانہ حسن ابدال کے گرفتار کارکنان انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا گیا 682 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے 676 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے 2 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور ہونے والے ملزمان کو7 دسمبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں