رواں سال کا نومبر پاکستان کی 64 سالہ موسمی تاریخ کا گرم ترین نومبر قرار
نومبر2024 کو پاکستان کی 64 سالہ موسمی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا، ملک میں رات کے ریکارڈ کیے درجہ حرارت اب تک کے زائد ترین درجہ حررات رہےمحکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نومبر کے موسمی خلاصے کے مطابق ملک میں نومبر کے دوران درجہ حرارت معمول کے اوسط سے درجہ حرارت 2.89 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیے گئے، نومبر میں ملک کا درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس ماہ کے دوران گذشتہ 64 سالوں میں اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت رہامحکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ملک میں دن کے اوقات میں بھی درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے، نومبر میں دن کا اوسط درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت 64 سالہ موسمی تاریخ میں دوسرے بلند ترین درجہ حرارت رہے، نومبر میں دن کے معمول کا اوسط درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ملک میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے جبکہ رات کے درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گیے۔ یہ درجہ حرارت 64 سالوں میں اب تک کے زائد ترین رات کے درجہ حرارت رہے، رات کے معمول کے اوسط درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 3 نومبر کو تربت 41 ڈگری سینٹی درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جبکہ نومبر میں مٹھی ملک کا گرم ترین مقام رہا 28 نومبر کو اسکردو میں منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا۔ نومبر میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہےنومبر میں ملک میں بارشیں معمول کے اوسط سے قریب رہیں۔ 30 نومبر کو خضدار میں 54.3 ملی میٹر بارش کے ساتھ ایک دن میں ہونے والی زائد ترین بارش ریکارڈ ہوئی، نومبر میں دیرزائد ترین بارش ریکارڈ کرنے والا مقام رہا، دیر میں 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی