کراچی ائیرپورٹ حملہ، دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا لیا گیا
کراچی- قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا لیا ذرائع کے مطابق خودکش حملے کی تیاری پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی میں کی گئی، دہشت گردوں نے پرانی سبزی منڈی میں 8 ماہ سے فلیٹ لے رکھا تھا اور عارضی رہائش گاہ میں دہشت گرد طالب علم بن کر رہ رہے تھے ذرائع کا کہنا تھا کہ سہولت کاروں کی عارضی رہائش گاہ تلاش کرکے سیل کردیا گیا ہے۔ فلیٹ سے ائیر پورٹ کا نقشہ،ڈی این اے سیمپلز اور دھماکا خیزمواد کے ذرات،کپڑے اور بال ملے ہیں۔ تاہم تمام نمونے ڈی این اے کے لیے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ گرفتار ملزمہ 2 مرتبہ فلیٹ پر آئی تھی، 12 ہزار روپے میں2 کمروں کا فلیٹ کرائے پر لیا گیا تھا اور مرکزی سہولت کار 8 ماہ سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھے ذرائع کے مطابق گاڑی میں بارود بلوچستان سے ہی بھر کر لایا گیا تھا، دھماکےکیلئے سرکٹ اور اگنیشن سسٹم کراچی میں موجودتھا ذرائع نے مزید بتایا کہ فلیٹ سے ائیرپورٹ اور دیگرمقامات کی ریکی کی جاتی رہی،گرفتار ملزم اور ملزمہ سے جے آئی ٹی جاری ہے اور جے آئی ٹی کے دو سیشن اب تک ہو چکے ہیں