امریکا نے بشار الاسد حکومت گرانے کا حکم نہیں دیا: جیک سلیوان
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکا نے بشار الاسد حکومت گِرانے کا حکم نہیں دیا امریکی میڈیا سے گفتگو میں جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے شامی باغیوں کے حملے میں امریکا نے براہ راست کوئی کردار ادا نہیں کیا نہ ہی حملے کی کوئی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ شام میں اب بہتری کیلئے آگے بہت مواقع موجود ہیں، امریکا اب شام میں تمام گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرے گاخیال رہے کہ گزشتہ روز ایک اہم امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکی حکام نے پچھلے ہفتے شام میں روابط اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ کام کیاغیر ملکی خبر ایجنسی نے نام ظاہر کئے بغیر سینیئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ امریکا نےعراق کو شام کی بے امنی کی طرف متوجہ نہ ہونے کی ترغیب دی اور یہ بھی کہا کہ شام کی تاریخ شامی لکھیں گے، واشنگٹن سے کوئی بلیو پرنٹ نہیں نکلے گا