کابل میں دھماکا، جلال الدین حقانی کے بھائی و وزیر مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق
کابل- افغان دارالحکومت میں دھماکے سے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اور افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے خلیل الرحمان حقانی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے اب تک دھماکے کے حوالے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں خیال رہے کہ 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد خلیل الرحمان حقانی کو وزیر بنایا گیا تھا
Load/Hide Comments