لنکا ٹی10 لیگ کی فرنچائز کا بھارتی مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

سری لنکا کی لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز کے بھارتی مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لنکا ٹی 10 لیگ کی ٹیم گال مارولز کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہےان کو سری لنکا اسپورٹس پولیس یونٹ نےکینڈی سے حراست میں لیا رپورٹس کے مطابق پریم ٹھاکر کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج کولمبو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پریم کا 16 دسمبر تک ریمانڈ دے دیا ہے کرکٹ ویب سائٹ کا کہناہے کہ غیر ملکی کھلاڑی کو ٹھاکر کی جانب سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا گیا دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں