ٹرمپ کا دن کی روشنی کی بچت کے خاتمے پر زور، لیکن ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ کیا ہے؟

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کے خاتمے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جماعت دن کی روشنی کی بچت کو ختم کرنے کیلئے کوشش کرے گیسوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈے لائٹ سیونگ ٹائم امریکیوں کیلئے نا صرف ناگوار بلکہ بہت مہنگا ہے ٹرمپ کی جانب سے نامزد کابینہ ارکان ایلون مسک اور ویوک راماسوامی نے بھی حال ہی میں دو سالہ گھڑیوں کی تبدیلی کو ختم کرنے کی حمایت کی تھی غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف سروے ظاہر کرتے ہیں کہ گھڑیوں کی تبدیلی اب کئی امریکی ووٹرز کیلئے اپنی کشش کھو چکی ہےرپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی آنے والے انتظامیہ کے کچھ اہم ارکان اور ریپبلکن سینیٹ کے اراکین برسوں سے اس تبدیلی کی حمایت کر رہے ہیں، اگر یہ تبدیلی عمل میں آتی ہے تو یہ ایک بڑا اثر ڈالے گی کیونکہ یہ روزمرہ کی زندگی کے آغاز و اختتام پر اثرانداز ہوگی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں