گزشتہ 7 سال میں موسمیاتی تبدیلیوں پر کوئی کام نہیں ہوا، ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں

لاہور- سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی ایمرجنسی کا سامنا ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ 7 برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا لاہور میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے متعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کلائمیٹ فنانس ہی کلائمیٹ جسٹس ہے، پاکستان موسمیاتی ایمرجنسی کا پاکستان کو سامنا ہے، پاکستان دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے اثر انداز ہے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا عدالتوں نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے کیسز کو سنجیدہ لیا ہے، 90 کی دہائی میں انڈسٹریز بند کرنے سے لے کر دیگر عوامل پر بات کی گئی، عملدرآمد کون کرے گا اس پر بات نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانس پر بات ہی نہیں ہوئی، نیچر فنانس کے بغیر موسمیاتی ایمرجنسی سے لڑا نہیں جا سکتا، فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور واٹر سکیورٹی سمیت دیگر عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اربن پلاننگ اور ایگریکلچرل پلاننگ پر بات کرنا ہو گی، کلائمیٹ جسٹس پر تحریک چلانا ہو گی سریم کورٹ کے سینئر جج کا کہنا تھا گزشتہ 7 سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، کیسز میں عدالتوں نے ہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا، یہ دیکھا نہیں گیا کہ ریسورس ہے کہ نہیں، حکومت نے بھی اس کو فوکس نہیں کیاجسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا پاکستان میں کلائمیٹ فنانس امید کی ایک کرن ہو گا، یہ لوگوں کو سکیورٹی دے گا، کلائمیٹ فنانس ہی کلائمیٹ جسٹس دے سکے گا، یہ بنیادی طور پر انسانی حق ہے، آئینی اعتبار سے بھی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کلائمیٹ فنانس کی طرف جانا ہو گآ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں