سنیل اور مشتاق خان کے بعد اغوا کیلئے اگلا ہدف کونسا بالی وڈ اداکار تھا؟ تحقیقات میں انکشاف
بھارتی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کامیڈین و اداکار مشتاق خان کو اغوا کرنے والے گروہ نے سینئر اداکار شکتی کپور کو بھی اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا چند روز قبل بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین سنیل پال اور مشتاق خان کو اغواکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر اغوا کرلیا تھا جس کے بعد رہائی کیلئے اغوا کاروں نے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا دونوں اداکاروں نے اغوا کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کی تھی بھارتی میڈیا کےمطابق دوران تحقیقات پولیس نے انکشاف کیا کہ’ مشتاق خان کو اغوا کرنے والے گروہ نے شکتی کپور کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اغوا کار وں نے شکتی کپور کو 5 لاکھ بھارتی روپے کی آفر دے کر تقریب میں مدعو بھی کیا تھا تاہم شکتی کپور کی جانب سے بھاری معاوضے کے مطالبے پر اغوا کا منصوبہ منسوخ کیا گیا‘