فیصل آباد: ناراض بیوی کا شوہر سے جھگڑے پر مویشیوں کو زہر دینے کا واقعہ
فیصل آباد میں شوہر سے جھگڑے کے بعد ناراض بیوی نے غصے میں آ کر اپنے گھر کے مویشیوں کو زہر دے دیا، جس سے تین بھینسیں اور ایک قیمتی گائے ہلاک ہو گئیں۔ یہ واقعہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں ظفر اقبال کے چار مویشیوں کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ظفر اقبال نے الزام عائد کیا کہ اس کی بیوی نے مویشیوں کو زہر دیا، جس سے ان کی مالیت 12 لاکھ روپے سے زائد تھی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی مویشی فروخت کر کے اپنے پہلے شوہر سے بچوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھی، جس پر پیسوں کا تنازعہ بڑھا اور جھگڑے کے دوران اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
واقعے کے بعد خاتون گھر چھوڑ کر فرار ہو گئی، جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس افسوسناک واقعہ نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے
Load/Hide Comments