دبئی کے ساحل پر سیکڑوں فن پارے بنانے والا فنکار
دبئی: فلپائن کے غیر معمولی ریت فنکار دبئی کے ساحلوں پر اب تک سیکڑوں فن پارے بنا چکے ہیں اور اب بھی ان کا یہی معمول ہے۔
سب سے پہلے 2014 میں انہوں نے دبئی میں جمیرا ساحل پر اپنی دادی کی یاد میں ایک بہت بڑا درخت بنایا تھا اور اس کے بعد وہ کل 1900 تصاویر بنا چکے ہیں جو چند گھنٹوں میں ہوا اور ریت سے دھندلا جاتے ہیں۔ پھر جنوری 2022 میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے تمام بڑے لیڈروں کا مٹی پر پورٹریٹ بنایا تھا جسے ریت پر بنایا جانے والا سب سے بڑا پورٹریٹ بھی تھا جو 23000 مربع میٹر وسیع تھا۔ اسے بنانے کے لیے خصوصاً 150 ٹرک بھر کے مٹی ڈالی گئی تھی۔
اب وہ بین الاقوامی برانڈ کے لیے بھی اشتہار والی تصاویر بناتے ہیں اور یہاں تک کہ وہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں۔ نیتھانیال باغ میں گھاس جمع کرنے والی پنجہ نما جھاڑو یہ کام کرتا ہے جسے ریک کہا جاتا ہے۔