پی ٹی آئی نے انتخابات کیلیے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کی درخواستیں طلب کرلیں

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلیے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کے نام 25 جنوری تک مانگ لیے۔

پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کے چناو کے لیے اضلاع کی سطح پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیے جبکہ پارٹی ورکرز، سابق ارکان اسمبلی اور متحرک پارٹی شخصیات سے مشاورت کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق اضلاع کی سطح پر تشکیل دیے جانے والے پارلیمانی بورڈ میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ صدور، جنرل سیکریٹریز شامل ہوں گے۔
پارلیمانی بورڈ علاقے کے ورکرز، ارکان اسمبلی، پارٹی کی متحرک شخصیات سے مشاورت کریں گے، پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے نام 25 جنوری تک صوبائی سیکرٹریٹ کو ارسال کریں گے جس کے بعد صوبائی پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرکے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو حتمی منظوری کے لیے بھجوائیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرنجم الدین نے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں