لاہور میں ملازم نے مالک کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا

لاہور: پنجاب کے علاقے مناواں میں ملازم نے مالک کو ڈنڈے کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے مرل ماڑی میں ملازم رانجھا کو کسی بات پر رنج تھا جس کی وجہ سے اس نے مالک عابد کو ڈنڈے کے وار سے قتل کیا، ملازم رانجھا مقتول عابد کی حویلی میں جانوروں کو چارہ ڈالنے کا کام کرتا تھا۔

ملازم رانجھا نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیم کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے، ایدھی رضاکاروں نے تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور کا واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی مدد سے موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا، موت کی وجہ تشدد ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں