کھلے سمندر سے پاک بحریہ اور کسٹمز نے 15 ارب مالیت کی منشیات ضبط کرلی

کراچی: پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1450 کلو گرام منشیات ضبط کرکے 12 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ہیڈ کواٹرز میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی میں ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا سپرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز انفورسمنٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب انٹیلیجنس اطلاع کی بنیاد پر ایک مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریش کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرلی گئی، کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران پکڑی گئی منشیات میں 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن شامل ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباَ 15 ارب روپے ہے۔

سمندری آپریشن کے دوران 12 اسمگلرز کو بھی گرفتارکیا گیا ہے، حالیہ کارروائی میں تحویل میں لی گئی منشیات سابقہ 7 کارروائیوں کے برابر ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹم علی رضا سپرا کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی، جب کہ اسے سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔

ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی عامر اقبال کا کہنا تھا کہ گرفتارمنشیات فروشوں کو قانونی کاروائی کے لیےکسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں